محمد شامی کو شعیب اختر پر طنز مہنگا پڑگیا،ٹوئٹر صارفین نے آئینہ دکھادیا
صارفین نے محمد شامی کو سیمی فائنل کا نتیجہ یاد کرادیا، شعیب اختر کا بھارتی فاسٹ بولر کو ہرشہ بھوگلے سے سبق سیکھنے کامشورہ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں 5وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر پر طنز کا نشتر چلانا مہنگا پڑگیا۔
شعیب اختر سمیت پاکستانی صارفین اور صحافیوں نے بھارتی فاسٹ بولر کو آئینہ دکھادیا۔
یہ بھی پڑھیے
’بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘، میلبرن میں بھارتی رپورٹر کا ساتھیوں پر طنز
انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر دوسری بار ٹی20 ورلڈکپ جیت لیا
ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کی 5وکٹو سے فتح کےبعد شعیب اختر نے ٹوٹے ہوئے دل کا اموجی ٹوئٹ کیا تو بھارتی فاسٹ بولر نے شعیب اختر کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ معاف کرنا بھائی یہ کرما(مکافات عمل) ہے اور ساتھ ہی ٹوٹے دل کے 3 اموجی بھی شیئر کیے۔
Sorry brother
It’s call karma 💔💔💔 https://t.co/DpaIliRYkd
— Mohammad Shami (@MdShami11) November 13, 2022
شعیب اختر سمیت پاکستانی صارفین نے محمد شامی کو اس حرکت پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ صحافی فاروق عبداللہ نے انڈیا انگلینڈ سیمی فائنل کا اسکور کارڈ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ شامی ذرا ادھر بھی۔
shami bhai zara idher b 😜😜
👇👇👇 pic.twitter.com/Ubbk4P80nB
— Farooq Abdullah (@AbudllahFarooq) November 13, 2022
معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ثنا جمال نے لکھا کہ 170/0 کے بعد کرما سے زیادہ بولنگ پر توجہ دینی چاہیے۔
Karma se ziada bowling pe focus karna chahye after 170-0
— Sana Jamal (@Sana_Jamal) November 13, 2022
ثنا جمال کے تبصرے پر ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ 170رنز 137رنز سے سوگنا بہتر ہیں۔اس پاکستانی صحافی حسن کاظمی نے لکھا کہ کوئی وکٹ نہ لینے سے 5وکٹیں لینا بہتر ہے۔
5 wickets better than none
— Hasan Kazmi (@hasankazmi_) November 13, 2022
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی بولر کو جواب دینے معروف بھارتی تجزیہ کار ہرشا بھوگلے کا فائنل کے بعد پاکستانی بولرز کی تعریف میں کیاگیا ٹوئٹر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ اسے کہتے ہیں سمجھدار ٹوئٹ۔
And this what you call sensible tweet .. pic.twitter.com/OpVypB34O3
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 13, 2022
The kind of pressure, struggles & sacrifices a player has to go through for his country & his people is immeasurable. @MdShami11 is a star & indeed of the best bowlers in the world
Please respect your stars. This game should bring people together & not divide ‘em #Shami #PAKvIND pic.twitter.com/3p70Ia8zxf
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 26, 2021
ناقدین کاکہنا ہے کہ محمد شامی کا پاکستان کی شکست پر طنز ان کی کم ظرفی کا ثبوت ہے حالانکہ گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے رسواکن شکست کے بعد بھارتی شائقین نے محمد شامی کو بدترین ٹرولنگ کا نشانہ بنایا تھا تو پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ان سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا تھا اورآج پاکستانی کھلاڑیوں کو اظہار یکجہتی کی ضرورت ہے تو محمد شامی انہیں طنز کانشانہ بنارہے ہیں۔









