رونالڈو نے اپنا این ایف ٹی کلیکشن بائننس پر فروخت کیلیے پیش کردیا

مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کے این ایف ٹی جمعے سے خریداری کیلیے دستیاب ہونگے۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا این ایف ٹی (نان فنجیبل ٹوکن) کلیکشن بائننس پر فروخت کیلیے پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کے این ایف ٹی جمعے سے خریداری کیلیے دستیاب ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے

کرسٹیانو رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب اور کوچ پر دھوکہ دہی کے الزامات

انسٹاگرام کی بندش سے رونالڈو کے پیروکاروں کی تعداد میں 30 لاکھ کی کمی

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ٹوئٹ  میں پرومو شیئر کرتے ہوئے  مداحوں کومطلع کیا کہ  میری  این ایف ٹی کلیکشن18 نومبر سے خصوصی طور پر بائننس پر آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ آپ کے لیے میری ویب 3 کمیونٹی میں شامل ہونے اور میرے کیریئر کے شاندار لمحات کا مالک بننے کا موقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ  تیاری کیلیے RONALDOکو بطور کوڈ استعمال کرتے ہوئے ابھی سائن اپ کریں اور کلیکشن متعارف ہونے پر سرپرائز حاصل کریں۔

واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر اور ان کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان گزشتہ دنوں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ رونالڈو اپنے کلب اورکوچ   پر خود کو دھوکہ دینے کاالزام عائد کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر