محمد رضوان کی کس ادا نے خواتین پرستار کا دل جیت لیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنی اعلیٰ  کاکردگی اور مستقل مزاجی سے نہ صرف کرکٹ کی عالمی درجہ میں بلند مقام حاصل کیا بلکہ  اپنے بلند اخلاق سے اپنے پرستاروں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ کرتے جارہے ہیں۔

محمدرضوان کی ایک وڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہےجس میں ایک خاتون پرستار محمد رضوان کی ایک ادا  کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمیر جسوال فلم راولپنڈی ایکسپریس میں شعیب اختر بنیں گے

شاہین آفریدی  کے اسکین میں انجری کا کوئی آثار نہیں ملا، پی سی بی

ٹوئٹر پر وائرل وڈیو  میں محمد رضوان کو نظرین جھکا کر خواتین پرستاروں سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران ایک خاتون محمد رضوان کو مخاطب کرکے کہتی ہیں کہ”رضوان میں آپ کو ایک بات بولنا چاہتی ہوں، میرے دل میں آپ کیلیے بے احترام ہے کیونکہ آپ لڑکیوں کی طرف دیکھتے تک نہیں ہیں۔رضوان بھائی آپ بہت اچھےہیں،اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے،سب کو بولنا آپ لوگوں نے بہت اچھا کھیلا، میں آپ کی بہت زیادہ عزت کرتی ہوں“۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان مسلسل نظریں جھکا کر خاتون پرستار کی بات سنتے رہے اور ان کاشکریہ اداکرتے رہے۔وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی خواتین صارفین نے کہا کہ خاتون ان کے دل کی بات کردی ،وہ یہی کچھ کہنا چاہتی تھیں۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان میں تمام مردوں کو رضوان جیسا ہونا چاہیے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ لڑکی کے تبصرے سے پتہ چلتا ہے کہ حقیقی احترام کیا ہے اور وہ دراصل ایک لڑکے سے کیا توقع کرتی ہے۔ایک خاتون صارف نے رضوان کے حوالے سے لکھا کہ ہمیشہ دل جیت لیتا ہے۔

متعلقہ تحاریر