فیفا ورلڈکپ : آٹھوں اسٹیڈیمز  کے اطراف شراب کی فروخت پر پابندی عائد

شراب کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ میزبان ملک کے ساتھ  بات چیت  کے بعد کیا گیا ہے، فیفا کی تصدیق

قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے آغاز سے 2 روز قبل ورلڈکپ میچز کے لیے تعمیر کردہ آٹھوں ا سٹیڈیمز کے اطراف شراب  کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

  فیفا نے کہا کہ شراب کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ میزبان ملک کے ساتھ  بات چیت  کے بعد کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے قطر پہنچ گیا

فیفا ورلڈکپ:کیا نورا فتحی کا لائٹ دی اسکائی شکیرا کے واکا واکا کو پیچھے چھوڑ دیگا؟

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی  نے حیران کن فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے حکمران خاندان کی   مداخلت کو فیصلے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین پابندی  بیئر بنانے والی بڑی کمپنی اے بی ان بیو کے ساتھ فیفا کے معاہدے کو متاثر کر سکتی ہےجبکہ مداحوں کے گروپوں کا کہنا ہے کہ شائقین کو میزبان ملک کی طرف سے کیے گئے دیگر وعدوں کے لیے فکر مند ہونا چاہیے۔

فیفا کے ایک بیان میں صرف اتنا کہا گیا ہے کہ صرف مختص مقامات پر ہی شراب نوشی کی اجازت ہوگی، اتوار کو فیفا ورلڈکپ کے افتتاحی میچ سے قبل  اسٹیڈیمز میں بیئر کے درجنوں اسٹالز لگائے گئے تھے جنہیں اب ہٹادیا گیا ہے ۔

انگلینڈ میں فٹ بال سپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ”اصل مسئلہ آخری لمحات کا یو ٹرن ہے جو کہ آرگنائزنگ کمیٹی کے شائقین کے ساتھ رابطوں اور وضاحت کے مکمل فقدان  جیسے بڑے مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے“۔

‎ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ”اگر وہ ایک لمحے کے نوٹس پر بغیر کسی وضاحت کے اپنا ذہن بدل سکتے ہیں، تو شائقین کویقیناً اس بارے میں قابل فہم خدشات ہوں گے کہ آیا وہ رہائش، ٹرانسپورٹ یا ثقافتی مسائل سے متعلق دیگر وعدوں کو پورا کریں گے؟“۔

متعلقہ تحاریر