پاکستانی طالبعلم حشام ہادی خان  ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

کراچی کے بی وی ایس ماما پارسی اسکول کے طالبعلم نے نئی دہلی میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے مدھوکامت کا شکست دی

کراچی کے بی وی ایس ماماپارسی اسکول کے طالبعلم حشام ہادی خان نے بھارت میں منعقدہ ایشین اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔

حشام ہادی خان نے فائنل میں انڈیا کے مدھو کامت کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیے

اسکریبل چیمپئن عماد علی نے دوبارہ ’ورلڈ یوتھ‘ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سید عماد علی تیسری مرتبہ ورلڈ اسکریبل چیمپیئن بننے کے لیے پرامید

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کھیلی جانے والی 3 روزہ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے۔ ہشام ہادی نے دوسرے دن پہلی پوزیشن حاصل کی اور پھر فائنل میں بھارت کے مدھو کامت کو شکست دی۔

پاکستان کے عفان سلمان  نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مونس خان نے انڈر 16 کا ٹائٹل جیتا اور احمد سلمان نے انڈر 12 کا ٹائٹل جیتا۔ پاکستان کے 6 کھلاڑیوں نے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں جگہ بنائی جب کہ پاکستان نے ایونٹ کا اختتام نمبر ون ٹیم کے طور پر کیا۔

 اذلان قاضی نے  چھٹی، بلال اشعر نے آٹھویں، علی سلمان نے نویں اور شان عباس نے  دسویں پوزیشن حاصل کی ۔ مونس خان نے انڈر 16   اور احمد سلمان نے انڈر 12 کا ٹائٹل  اپنے نام کیا۔

تین روزہ ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 11 ممالک کے 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ایونٹ میں گرین ٹیم کے 11 ارکان نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ایشین اسکریبل چیمپئن  حشام ہادی خان کراچی کے بی وی ایس ماماپارسی اسکول کے طالبعلم ہیں۔ اسکول کی انتظامیہ اور اساتذہ نے ملک اور اسکول کانام روشن کرنے پر حشام ہادی خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ تحاریر