بابراعظم کے لیے ایک اور اعزاز

بابر اعظم گرے نکلز کی 'بلومیکس' سیریز کے بلوں، دستانوں اور ہیلمٹ پر دستخط کریں گے۔

یہ بات تو دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک زبردست کھلاڑی ہیں۔ اب کھیلوں کا سامان بنانے والے عالمی برینڈ گرے نکلز نے بھی اس بات کا اعتراف کرلیا۔

گرے نکلز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ اسٹار بابراعظم اب کمپنی کا حصہ بن چکے ہیں۔

گرے نکلز میں شمولیت کے بعد کمپنی کپتان کے دستخظ شدہ بیٹس فروخت کرے گی۔ بابر اعظم گرے نکلز کی ‘بلومیکس’ سیریز کے بلوں، دستانوں اور ہیلمٹ پر دستخط کریں گے۔

گرے نکلز نے کرکٹ لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ویب سائٹ پر آرٹیکل بھی شائع کیا۔

 چھبیس سالہ کپتان کا نام ٹیسٹ بیٹس مین کی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ بابراعظم ٹیسٹ میچز میں اب تک 5 سینچریز بنا چکے ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ میچز میں ان کا بیٹنگ اوسط 50 سے اوپر ہے۔ رواں ماہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ بابر اعظم بطور کپتان میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

دورہ نیوزی لینڈپرقومی ٹیم مشکلات کا شکار کیوں؟

کمپنی کے سیلز اور مارکیٹنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کمپنی بابر اعظم کو گرے نکلز میں خوش آمدید کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتی ہے۔ یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں بابر اعظم کو مزید ترقی کرتا دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے مشہور کھلاڑی کین ولیم سن، کریس ووکس اور شاداب خان بھی گرے نکلز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

گرے نکلز شہزادہ چارلس کے لیے بھی بلا ڈیزائن کرچکا ہے۔

شہزادہ چالس
BBC

متعلقہ تحاریر