ثانیہ مرزا کی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر ریاض علی کے ساتھ تصویر وائرل
تصویر کو 6 لاکھ 74 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ ناقدین نے دل اور مسکراتے چہرے والے متعدد ایموجیز کے ذریعے تبصروں کی بھرمار کردی

طلاق کی افواہوں کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ان کے ایک ایک حرکت پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔
ثنامرزا کی ہفتے کے روز معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر ریاض علی کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے جس میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا بیٹا اذہان مرزا ملک بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شعیب اور ثانیہ اپنا شو ختم ہونے پر طلاق کا اعلان کردیں گے، بھارتی میڈیا
شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
ریاض علی نے ثانیہ مرزا اور انکے بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاہے کہ ہم دبئی میں ثانیہ مرزا کی ایک جدید ٹینس اکیڈمی میں موجود ہیں، کچھ بہت ہی دلچسپ ہونے والا ہے،دیکھتے رہیں۔
View this post on Instagram
چند منٹوں میں یہ تصویر وائرل ہو گئی۔ انسٹاگرام پر اس تصویر کو 6 لاکھ 74 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ ناقدین نے دل اور مسکراتے چہرے والے متعدد ایموجیز کے ذریعے تبصروں کی بھرمار کردی۔ بہت سے لوگوں نے تبصرہ کیا کہ وہ علی کے ساتھ مرزا کے تعاون کے بارے میں پرجوش ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہوں کا خوب چرچا ہے۔ تاہم جوڑے نے ان افواہوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے بلکہ حال ہی میں انہوں نے ایک ساتھ شو کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں پھیلانے والے دنگ رہ گئے تاہم پاکستانی اور بھارتی میڈیا نے جوڑی کے قریبی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ جوڑی شو کے معاہدے کی وجہ سے اپنی طلاق کا اعلان کرنے سے گریز کررہی ہے اور شو کی تکمیل کے فوری بعد طلاق کا اعلان کردیا جائے گا۔
View this post on Instagram
ثانیہ مرزانے گزشتہ روزدبئی کی کھلی فضا میں سورج کی روشنی سے لفط اندوز ہوتے ہوئے اپنی دلکش تصاویر شیئر کی تھیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھاکہ تھاکہ”اب چمکنے کاوقت ہے “۔ جبکہ دو روز قبل انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ماتھے پر بوسہ دے رہی تھی۔ ثانہ مرزا نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کو اپنی دنیا اور اپنی زندگی قرار دیا تھا۔
View this post on Instagram
ان دونوں تصاویر پر صارین نے دلچسپ تبصرے کیے تھے۔ ایک صارف نے لکھا تھا کہ آپ اسی لیے چمک رہی ہیں کہ آپ شعیب ملک کے بغیر آپ کچھ نہیں ہیں۔ایک صارف نے لکھاکہ شعیب ملک کے بغیر آپ کی زندگی اور دنیا ادھوری ہے،براہ مہربانی طلاق مت لیجیے گا۔









