فیفا ورلڈکپ: مراکش کی تاریخی فتح، اسپین کو پچھاڑ کر پہلی بار کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا
میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، اسپین کے کھلاڑی پنالٹی ککس پر بھی کوئی گول نہ کرسکے، مراکش نے 3-0 سے میچ جیت لیا، کوارٹر فائنل میں پرتگال سے مقابلہ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کی مراکش کو مبارکباد

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ مراکش نے ناک آؤٹ مرحلے میں سابق عالمی چیمپئن اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-0سے شکست دیکر پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
اسپین کی ٹیم پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔
یہ بھی پڑھیے
قطر ورلڈ کپ: فرانسیسی کھلاڑی "کلیان ایمباپے” نے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
فیفا کی شراب پر پابندی: خواتین بے خوف ہوکر اسٹیڈیمز کا رخ کرنے لگیں
قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دے دی۔
𝐇𝐈𝐒𝐓𝐎𝐑𝐘 𝐌𝐀𝐊𝐄𝐑𝐒 😳
Morocco reach the Quarter-Finals for the first time. 🇲🇦 #FIFAWorldCup | #Qatar2022 pic.twitter.com/Z6uVjyLmWz
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 6, 2022
مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا تاہم دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر پے در پے حملے کرنے کے باوجود اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ برابر ہوگیا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ کا مرحلہ آیا۔
دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پینالٹی شوٹس دی گئیں، مراکش کی ٹیم چار پینالٹی شوٹ میں سے تین پر گول کرنے میں کامیاب رہی جبک حیران کن طور پر اسپین کی ٹیم ابتدائی تینوں پینالٹی ککس پر کوئی گول اسکور نہ کرسکی ۔یوں مراکش نے اسپین کو پینالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
مراکش کے گول کیپریاسین بونو اور دفاعی کھلاڑیوں نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔
Portugal meets Morocco 🍿
The Quarter-Finals are set 🤝 #FIFAWorldCup #Qatar2022
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 6, 2022
مراکش کے کھلاڑیوں نے جیت کے بعد مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گراؤنڈ فلسطین کا پرچم لہرایا۔ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اسپین کو مراکش جیسی نسبتاً چھوٹی ٹیم سے تاریخی شکست سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی اور مراکش ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
Morocco 🇲🇦 – what a finish !!!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 6, 2022
وزیراعظم شہبازشریف نے فیفا ورلڈکپ میں تاریخی فتح پر مراکش کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ مراکش کیا بہترین اختتام کیا ہے۔









