فیفا ورلڈکپ: میسی کی ارجنٹائن سیمی فائنل میں، نیمار کی برازیل باہر
دونوں کوارٹر فائنلز کے فیصلے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوئے، گول کیپر لِواکووچ کے عمدہ دفاع کے باعث کروشیا نے برازیل کو 2-4 سے شکست دیدی، نیدرلینڈ بہترین کھیل کے باوجود 3-4 سے شکست کھابیٹھا
قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے 2کوارٹر فائنل میچز میں سنسنی خیز مقابلوں کے بعد پنالٹی ککس پرکروشیا نے ایونٹ کی بہترین ٹیم برازیل اور ارجنٹائن نے نیدرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ایونٹ کی فیورٹ اورعالمی شہرت یافیہ اسٹرائیکر نیمار کی ٹیم برازیل کے باہر ہونے پر شائقین فٹبال میں مایوسی پھیل گئی۔دوسری جانب ارجنٹائن کے سیمی فائنل میں رسائی پر اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے لیونل میسی کے مداح خوشی سے نہال ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فیفا ورلڈکپ: مراکش کی تاریخی فتح، اسپین کو پچھاڑ کر پہلی بار کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا
مراکش فٹ بال ٹیم کےاسٹار اشرف حکیمی نے ماضی کی محرومیاں آشکار کردیں
دوحہ کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر2کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
#HRV v #BRA pic.twitter.com/XPfGJyN2zJ
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 9, 2022
ناک آؤٹ مقابلے میں برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں مقررہ 90 منٹ کے کھیل میں کوئی گول کرنے سے قاصر رہیں۔تاہم پہلے اضافی ہاف کے اضافی وقت میں نیمار نے برازیل کی جانب سے گول کر کے ٹیم کو کروشیا پر برتری دلادی جس کو کروشیا کے برُونو پیٹکووچ دوسرے اضافی ہاف میں برابر کرتے ہوئے برازیل کے حق میں جاتے کھیل کو پنالٹی ککس کے مرحلے میں لے گئے۔
Croatia’s hero… again! 🇭🇷🧤#FIFAWorldCup | #Qatar2022 pic.twitter.com/w8QroYs2aJ
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 9, 2022
پینالٹی ککس کے مرحلے میں گول کیپر لِواکووچ نے برازیل کے روڈریگو کی پینلٹی کا شاندار دفاع کیا جبکہ برازیل کی آخری پنالٹی ضآئع ہوگئی جس کے نتیجے میں کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سےشکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
The scenes! 🤩🇭🇷#FIFAWorldCup | #Qatar2022 pic.twitter.com/oqD5m1Icjx
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 9, 2022
لوسیل اسٹیڈیم میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا گیا دوسرا کوارٹرفائنل مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہا۔میچ میں نیدرلینڈز کا پلڑا بھاری رہا اور اس کے کھلاڑی گیند پر 60 فیصد قابض رہے لیکن ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے بھی مواقع سے فائدہ اُٹھایا۔
ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول مولینا نے 35 ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول میسی نے 73ویں منٹ میں پینالٹی کک پر اسکور کیا دوسری جانب نیدرلینڈز کے دونوں گول ویگ ہورسٹ نے کھیل کے آخری لمحات میں کیے۔
All of the emotions… pic.twitter.com/55zBVmMf9h
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 9, 2022
اضافی وقت میں دونوں میں سے کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا اور ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو 4 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں 14 دسمبرکو پہلے سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی۔