کھیلوں کے فروغ سے بہترین معاشرے تشکیل پاتے ہیں، قبائلی رہنما محمد اسلم ترین

کور کمانڈر جنرل سرفراز علی فٹبال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل افغان کلب چمن نے ایک مقابلے میں دو گول سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

لال بلوچستان شہید کور کمانڈر جنرل سرفراز علی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں سیمی فائنل میچ افغان کلب چمن اور باچا خان کلب لورالائی کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ کے مہمان خصوصی قبائلی و سماجی رہنما محمد اسلم ترین تھے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک حبیب الرحمن ترین اور طاہر شاہ ، محمد صادق بلال ترین میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

طلاق کی افواہوں کےبعد شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کیساتھ پہلی وڈیوپوسٹ کردی

ناصر اقبال اور زینب خان پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2022 کے فاتحین قرار

افغان کلب چمن نے باچا خان کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے مہمان خصوصی قبائلی و سماجی رہنما محمد اسلم ترین نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال ایک عالمی کھیل ہے جسے دیکھنے کے لیے شائقین دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں اس وقت قطر میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے مثبت معاشرہ تشکیل پاتے ہیں، کھیلوں کے فروغ سے مختلف قومیتوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا تو نفرتوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کھیلوں اور کاروبار پر بھر پور توجہ دینی چائیے۔ عالمی دنیا کے ساتھ ساتھ مل کر کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا ، نوجوانوں کو چاہیے کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں پر بھرپور توجہ دیں۔

میچ کے آخر میں مہمان خصوصی محمد اسلم ترین نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے نقد ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ تحاریر