راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ اوسط سے کم قرار ، وینیو کی میزبانی خطر ات کا شکار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائیکرافٹ  نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو اوسط سے کم قرار دیا ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے جو 5 برس تک برقرار رہیں گے جبکہ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راولپنڈی اسٹیڈیم  کی پچ کو اوسط سے کم قرار دیتے ہوئے کہاکہ پچ نے بالرز کو کوئی مدد فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے بلے بازوں نے بڑا رنز اسکو کیا ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائیکرافٹ  نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو اوسط سے کم قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی

میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو جو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے پہلے میچ کیلئے استعمال کی گئی تھی اوسط سے کم تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ریفری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کو ایک اور ڈی میرٹ پوائنٹ ملا ہے جبکہ اس سے قبل ایک اور ڈی میرٹ پوائنٹ  پنڈی اسٹڈیم کو مل چکا ہے ۔

رواں سال مارچ میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والی پچ کو بھی "اوسط سے کم” قرار دینے کے بعد اس مقام کا یہ دوسرا ڈی میرٹ پوائنٹ ہے۔

اینڈی پائیکرافٹ کا کہنا ہے کہ پنڈی اسٹیڈیم  کی پچ نے بالرز کو کسی قسم کی کوئی مدد فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے بلے بازوں نے بہت تیزی سے رنز اسکو کیا اور بڑے مجموعے بنائے ۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائیکرافٹ نے پچ سے متعلق رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے جو5 برس تک برقرار رہیں گے جبکہ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام  کے مطابق 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پر وینیو کو 12 ماہ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے معطل کردیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر