تعریف کو سرپر چڑھائیں نہ تنقید کو دل میں جگہ دیں، بابر اعظم
پاکستانی اور بھارتی صحافیوں کا کپتان سے اظہار یکجہتی، ٹوئٹر صارفین کا غلطیوں پر توجہ دینے کا مشورہ

انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 17 سال بعد منعقدہ ٹیسٹ سیریز میں شکست کاسامنا کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو شدید تنقید کاسامنا ہے۔
تاہم بابر اعظم نے تنقید کو دل پر لینے کے بجائے ساتھی کھلاڑیوں اور پرستاروں کو ایک مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، سیریز میں انگلینڈ کو فیصلہ کن برتری حاصل
راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ اوسط سے کم قرار ، وینیو کی میزبانی خطر ات کا شکار
بابر اعظم نے جم میں ورزش کے دوران لی گئی اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”تعریف کو سر پرچڑھائیں نہ تنقید کو دل میں جگہ دیں“۔
Do not let compliments go to your head and criticism to your heart. pic.twitter.com/XqiIW3ScWN
— Babar Azam (@babarazam258) December 13, 2022
اس ٹوئٹ پر پاکستانی اور بھارتی صحافیوں سمیت پرستیاروں کی بڑی تعداد نے کپتان بابر اعظم کو سراہا ہے۔اسپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق نے لکھاکہ کپتان ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔صحافی وجاہت کاظمی نے کہاکہ کپتان ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن ان کمزوریوں اور خامیوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے جو ہم سے فتوحات چھین رہی ہیں۔ اللہ بہتر کرے ۔
بھارتی صحافی ہمانشو پاریک نے لکھاکہ کنگ مضبوط ہوکر واپس آئےگا۔ فرید رزاقی نے لکھاکہ حضور آپ ماڈلنگ کی نہیں کھیلنے کی تنخواہ لیتے ہیں۔ڈاکٹر رہاب خان نے لکھا کہ میچ جتوانا شروع کرو،پھرایسے ٹوئٹ کرنا بنتا ہے۔ایک صارف نے کپتان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنے کامشورہ دیا۔









