وقار یونس  نے فاسٹ بولرز کی انجریز کی اصل وجہ بتادی

سابق فاسٹ بولر نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ کی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں نہ بنانے کو کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ قرار دے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے ایک کے بعد ایک فاسٹ بولر کے انجرڈ ہونے کی اصل وجہ بتادی۔

سابق فاسٹ بولر نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ کی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں نہ بنانے کو کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

تعریف کو سرپر چڑھائیں نہ تنقید کو دل میں جگہ دیں، بابر اعظم

راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ اوسط سے کم قرار ، وینیو کی میزبانی خطر ات کا شکار

وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ جب آپ کھلاڑیوں کو ٹی 20  سے سیدھے ٹیسٹ میں لاتے ہیں تو انجریز اور تنقید کی تووقع بھی رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف اس کی اہم مثال ہیں،ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلیے کھلاڑیوں کی  علیحدہ علیحدہ ٹیمیں درکار ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں اہم ترین فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف انجریز کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے سبب طویل عرصے بعد ٹی 20 ورلڈکپ کے موقع پر ٹیم میں واپس آئے تھے تاہم انگلینڈ کیخلاف فائنل میں وہ دوبارہ ان فٹ ہوگئے تھے۔

انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی زخمی ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔ پاکستان نے مہمان ٹیم کیخلاف دوسرا ٹیسٹ اپنے تینوں مرکزی فاسٹ بولرز کے بغیر کھیلا تھا۔

متعلقہ تحاریر