پی ایس ایل8 کی ڈرافٹنگ مکمل، ایونٹ کا ہیش ٹیگ "سوچ ہے آپ کی” ٹرینڈ کرنے لگا
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتےکہ یہ ایونٹ کس قدر اچھا ہونے والا ہے تو اسی لیے پی ایس ایل 8 کیلئے"سوچ ہے آپ کی "کو ہیش ٹیگ بنایا گیا ہے۔ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے اور کوشش ہے کہ اسے مزید کامیاب بنایا جا سکے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا ڈرافٹ مکمل ہوگیا ہے۔ فرنچائز نے بہترین کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ہیش ٹیگ (سوچ ہے آپ کی) رکھا گیا ہے ۔
پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے لئے (سوچ ہے آپ کی) کو ہیش ٹیگ بنا دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجا نے کہا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ یہ ایونٹ کس قدر اچھا ہونے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی سی بی کو رواں سال پی ایس ایل سے 2 ارب روپے کا منافع
پاکستان سپرلیگ کے 8ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ مکمل ہوگیا ہے جبکہ رواں سال "سوچ ہے آپ کی ” کو پی ایس ایل 8 کا ہیش ٹیگ بنایا گیا ہے۔ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل کو مزید کامیاب بنایا جا سکے۔
Bigger. Better. #SochHaiApki #HBLPSL8 pic.twitter.com/GKX2D1SozN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 15, 2022
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ یہ ایونٹ کس قدر اچھا ہونے والا ہے تو اسی لیے پی ایس ایل 8 کیلئے "سوچ ہے آپ کی "کو ہیش ٹیگ بنایا گیا ہے۔ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ایونٹ کو مزید کامیاب بنایا جا ئے اور شائقین کرکٹ بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو قریب سے دیکھ سکے ۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے بہت سارے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنا نام رجسٹرڈ کروایا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس ایونٹ کو مزید کامیاب بنایا جائے کیونکہ یہ ہمارا برانڈ ہے ۔
واضح رہے کہ پلاٹیننم کیٹیگری کے پہلے رؤانڈ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کو پک کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کے ونندو ہسارانگا کو اپنی ٹیم میں شامل کروایا ہے ۔
LAST round of the day! Supplementary Round 2 picks conclude our #HBLPSLDraft#HBLPSL8 I #SochHaiApki pic.twitter.com/ICMamgUW0u
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 15, 2022
افغانستان کے جارح مزاج بلے باز رحمان اللّٰہ گرباز کو اسلام آباد یونائیٹڈ ، جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کو کراچی کنگز جبکہ ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کے جوش لٹل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائے کو کراچی کنگز، انگلینڈ کے لیام ڈاؤسن کو لاہور قلندرز اور ارشد اقبال کو پشاور زلمی نے پک کیا۔ زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کو لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔