لیونل میسی کا خواب پورا، ارجنٹینا اگلے چار سال کے لیے فٹبال ورلڈ کپ کا چیمپیئن بن گیا

فائنل میں مقررہ اور اضافے وقت میں تین تین گول سے برابر رہنا والا ٹائٹل میچ ، ارجنٹینا نے پلنٹی شوٹ آؤٹ میں 2 کے مقابلے میں 4 گول سے فرانس کو شکست دے دی۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے لیونل میس کی ارجنٹینا نے دفاعی چیمپیئن فرانس کو پلنٹی شوٹ آؤٹ میں 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، اور اس کے ساتھ میسی کا فائنل جیتے کا خواب بھی پورا کرلیا۔ میچ کی سب سے اہم بات فرانس کے اسٹار اسٹائیکر ایمباپے کی ہیٹ تھی۔

قطر کے دارالحکومت دوجہ میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان ٹائٹل کی جنگ کا زور دار مقابلہ ہوا۔

دفاعی چیمپیئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گئے فائنل میچ میں پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو گول اسکور کیے اور پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور دو صفر تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 29 رنز برتری حاصل

میچ کے دوسرے ہاف میں فرانس کے کپتان ایمباپے نے میچ کے آخری لمحوں میں دو منٹوں میں دو گول اسکور کے میچ دو دو گول سے برابر کردیا۔

فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 15 ، 15 منٹس کے دو ہاف مزید دیئے گئے۔ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی ارجنٹینا نے گول اسکور کے فرانس کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ اضافی وقت کے پہلے ہاف کے اختتام کو ارجنٹینا کو ایک مرتبہ پھر ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

اضافی کے دوسرے ہاف میں پلنٹی شوٹ آؤٹ پر ایمبابے نے فرانس کی جانب سے گول کرکے اسکور برابر کردیا اور اپنی ہیٹرک بھی مکمل کرلی۔ اضافی وقت کے دوسرے ہاف کا اختتام پر بے نتیجہ رہا اور مقابلہ آگیا پلنٹی شوٹ آؤٹ پر۔

 لیونل میسی چمکتے ہوئے ستارے کے طرح سامنے آئے جب ارجنٹینا نے دفاعی چیمپیئن فرانس کو پلنٹی شوٹ آؤٹ پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر لوسیل اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جنوبی امریکہ کی ٹیم نے فرانس کو پنالٹی پر 4-2 سے شکست دی۔

میچ کے ابتداء ہی میں اینجل ڈی ماریا پر عثمان ڈیمبیلے کے فاؤل کے نتیجے میں ارجنٹینا کو پنالٹی دی گئی۔ لیونل میسی نے کامیاب سے گیند کو گول پوسٹ میں پھینک دی اور ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی۔

ارجنٹائن نے 36ویں منٹ میں اپنی برتری کو 2-0 کر دیا۔ میسی نے اپنے دائیں جانب جولین الواریز کی طرف گیند کو اسسٹ کیا ، جس نے شاندار انداز میں اسٹروک کرتے ہوئے بال کو فرانس کی گول پوسٹ میں پھینک دیا۔

دفاعی چیمپیئن فرانس سے اسٹار اسٹائیکر کائیلان ایمباپے نے 81ویں اور پھر 82ویں منٹ میں دو گول کرکے میچ برابر کردیا۔

جادوگر لیونل میسی نے 109ویں منٹ میں ارجنٹائن کو ایک بار پھر 3-2 کی برتری دلا دی۔ فرانس نے 117 ویں منٹ میں پنالٹی کک حاصل اور اس مرتبہ بھی ایم باپے نے بغیر کوئی غلطی کیے بال کو گول پوسٹ میں پھینک دیا۔

متعلقہ تحاریر