فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں بالی ووڈ کے فنکار بھی چھائے رہے

دیپیکا پڈوکون نے اختتامی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کی، اداکارہ و رقاصہ نورا فتحی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، شاہ رخ خان، رنویر سندھ، کارتک آریان ، موہن لال اور مموٹی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022  کے فائنل میں کئی  مشہور بالی ووڈ شخصیات نے نہ صرف اسٹینڈز سے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی بلکہ تقریب کو چار چاند بھی لگائے۔

فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جلوہ افروز ہونے والے بالی ووڈ اداکاروں میں   شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، نورا فتحی، موہن لال، رنویر سنگھ، مموٹی اور کارتک آریان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جنگ کک کے ورلڈ کپ کے گیت ’ ڈریمر‘ نےنیا نشریاتی ریکارڈ بناڈلا

برازیلی نیمار سمیت عالمی فٹبالرز کا لیونل میسی کو بہترین کامیابی پر خراج تحسین

گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل  قطر میں  ارجنٹائن اور فرانس  کے درمیان کھیلا گیا۔اس موقع پر   بالی ووڈ کی بہت سے مشہور شخصیات میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ جن میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف میچ دیکھا بلکہ اپنی فلم پٹھان کی تشہیر بھی کی ۔

بالی ووڈ لائف کے مطابق کنگ خان نے سابق انگلش فٹبال وین رونی کو  اپنی شناخت سمجھاجانے والا پوز بھی سکھایا۔

شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون نے  بھی فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے نہ صرف قطر کا سفر کیا بلکہ انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی کی نقاب کشائی  بھی کی۔

مراکشی نژاد بالی ووڈ اداکارہ اور رقاصہ نورا فتحی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی اختتامی تقریب میں پرفارم کیا اور اپنے انداز  سے سب کو متاثر کیا۔

ساؤتھ اسٹار موہن لال بھی میچ دیکھنے قطر پہنچے  جہاں انہوں نے اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ایک تصویر شیئر کی۔

رنویر سنگھ نے بھی ارجنٹائن بمقابلہ فرانس فائنل میچ دیکھنے کیلیے قطرکا سفر کیا ۔اداکار نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر کئی تصاویر اور سیلفیاں بنائیں ۔

مموٹی نے ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھیل کے سب سے بڑے مقابلے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے بھی فیفاورلڈ کپ کا فائنل دیکھنےکیلیے قطرکا رخ کیا۔انہوں نے اسٹیڈیم میں مہوش حیات،سجل علی سمیت کئی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

متعلقہ تحاریر