وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا نیا چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جون2013 میں نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کیا تھا جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین کی حیثیت سےبھی اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین پی سی نجم سیٹھی کو ایک مرتبہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) بنانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کو آئی پی سی وزارت کی جانب سے سمری میں 2 نام موصول ہوئے تھے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کرکٹ بورڈ میں 2 نام بھجوائے گئے، دونوں کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019ء کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کر دیا جائے گا، 2019ء میں وزیرِ اعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

سوچنا بھی منع ہے: شاہین اور حارث  نے بابراعظم کیلیے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں

انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش، ٹیم کی قیادت سرفراز کو سونپنے کا مطالبہ زور پکڑگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014ء کا آئین بحال کر دیا جائے گا جبکہ چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کی سلیکشن کے لیے فوری طور پر عبوری سلیکشن کمیٹی بنائی جائے گی جو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی میں 4 بڑے نامور کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جون2013 میں نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کیا تھا جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین کی حیثیت سےبھی اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

معروف صحافی نجم سیٹھی کو اگست2017 میں ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا تھا مگر20 اگست 2018 میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے ان کی جگہ رمیز راجا کو چیئرمین پی سی بی تعینات کیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف اور نجم سیٹھی کے درمیان ملاقات میں کرکٹ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا ہے ۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2014 کا آئین بحال کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ پرانے آئین کی بحالی کے بعد ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔

متعلقہ تحاریر