پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز: 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، کامران اور حسن علی شامل

انگلش ٹیم کے ہاتھوں تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں وائٹ واش کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے چند معمولی تبدیلیوں کے ساتھ ٹیم اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، اسکواڈ میں بلے باز کامران غلام اور فاسٹ بولر حسن علی کو بھی شامل کیا گیا ہے

پاکستان کرکٹ بوڑد نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے16 رکنی اسکواڈ کا اعلا ن کردیا ہے۔ اسکواڈ میں بلے باز کامران غلام اور فاسٹ بولر حسن علی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پرٹیسٹ سیریز میں شرمناک  شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلا ن کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش، ٹیم کی قیادت سرفراز کو سونپنے کا مطالبہ زور پکڑگیا

انگلش ٹیم کے ہاتھوں تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں وائٹ واش کے بعدپی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے معمولی تبدیلیوں کے ساتھ ٹیم اسکواڈ کا اعلان کیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کردہ نئے اسکواڈ میں مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام کو شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم میں واپس بلا لیا گیا ہے۔

تجربہ کار بلے باز اظہرعلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد غیر کیپڈ کامران غلام کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اظہرعلی نے گزشتہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے موقع پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم انتظامیہ نے پیسر حسن علی کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محمد علی اور فہیم اشرف  کو پاکستان کپ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

پی سی بی حکام نے کندھے کی انجری کے باعث انگلینڈ سیریز سے باہر ہونے والے نسیم شاہ کو فٹ سمجھتے ہوئے  نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کا 16 رکنی اسکواڈ  میں بابر اعظم کپتان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود، زاہد محمود کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان روانہ ہوگئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر