شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کی ہدایات کو  ہوا میں اڑا دیا

قومی کرکٹ  کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی بھی  اپنے سسر سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی  کی طرح کرکٹ بورڈ کے قوانین کو پاؤں تلے کچلنے لگے، شکیل شیخ کی سخت انتبا کے باوجود شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر سے پی سی بی کی  منیجمنٹ کمیٹی کی ہدایت کو  مکمل نظر انداز کرکے اپنے ٹوئٹر سے پھر "سوچنا بھی منع ہے " مہم کے ہیش ٹیگ ٹوئٹ کردیا جس کے بعد اب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سوچے گی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کمیٹی کی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا۔ منیجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے "سوچنا بھی منع ہے” مہم سے رکنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

قومی کرکٹ کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی بھی اپنے سسر سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی طرح کرکٹ بورڈ کے قوانین کو پاؤں تلے کچلنے لگے۔ فاسٹ بالر پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کی ہدایات کو نظر انداز کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹ کیلیے اَن فٹ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شادی کیلیے فٹ ہوگئے

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں بدترین کارگردگی کی باعث وائٹ واش ہونے والی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تبدیلیوں کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوئیں تو شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے کہا کہ ایسا "سوچنا بھی منع ہے "۔

پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی "سوچنا بھی منع ہے” مہم چلا رہا ہے اسے مشورہ دیا جارہا ہے اسے روک دیا جائے ورنہ پھر ہم سوچیں گے ۔

شکیل شیخ کی سخت انتبا کے باوجود شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر سے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کی ہدایت کو  کمل نظرانداز کرکے اپنے ٹوئٹر سے پھر "سوچنا بھی منع ہے” مہم کے ہیش ٹیگ ٹوئٹ کردیا ہے ۔

رواں ہفتے انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بجائے بابراعظم اپنی ذمہ داری تسلیم کرتے اور کپتانی سے استعفیٰ دیتے مگرانکے کچھ ساتھیوں نے ان کی تبدیلی کی خبروں پر "سوچنا بھی منع ہے” جیسی متنازعہ مہم چلانا شروع کردی ۔

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سمیت کئی کھلاڑیوں نے کپتان بابراعظم کی حمایت میں ہیش ٹیگ "سوچنا بھی منع ہے”  چلانا شروع کردی دیا جسے پی سی بی منیجمنٹ فوری طور پر مہم کو روکنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نےلکھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپ کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا ہے۔ آپ نے پی سی بی کو بہترین جواب دیا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کے بغیر کرکٹ بورڈ کچھ بھی نہیں ہے ۔

ارسلان نامی صارف نے لکھا ہے کہ اگر عزت مل گئی ہے تو سنبھال کر رکھو ورنہ پھر خاک چھانتے پھروگےاور گلیوں میں گلی ڈنڈا کھیلو گے اور کوئی نام لیوا بھی نہیں ہوگا ۔

متعلقہ تحاریر