فہد مصطفیٰ نے آفریدی پر طنز کرنے والے دانش کنیریا کو کھری کھری سنادی
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھی بوم بوم آفریدی پر طنز کے نشتر برسانے والے دانش کنیریا کو ان کا ماضی یاد دلادیا۔

میچ فکسنگ کے باعث تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی پر طنز کرنا مہنگا پڑگیا۔
اداکار و میزبان فہدمصطفیٰ سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد بوم بوم آفریدی پر طنز کے نشتر برسانے والے دانش کنیریا کو ان کا ماضی یاد دلادیا۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین شاہ آفریدی سسر کو عہدہ ملتے ہی سرکشی سے باز آگئے
پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بوڑ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ہفتے کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر بنانے کافیصلہ کیا توسابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نےشاہد آفریدی پر طنز کرتے ہوئے 2010 میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچ میں شاہد آفریدی کی گیند چپانے کی تصویر ٹوئٹ کردی۔دانش کنیریا نے تمسخر اڑانے والے ایموجیز کے ساتھ”چیف سلیکٹر “لکھا۔
Chief selector 😂😂😂 pic.twitter.com/cdKokzJCyR
— Danish Kaneria (@DanishKaneria61) December 25, 2022
شاہدآفریدی کو اس حرکت کی وجہ سے دنیا بھر میں سبکی کے علاوہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی کا سامنا کرناپڑا تھا۔تاہم کنیریا کی اس حرکت پر شائقین کرکٹ سمیت اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
And clearly not a Fixer like you 😊 https://t.co/yrbkRyOZFa
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) December 25, 2022
فہد مصطفیٰ نے پابندی کا شکار لیگ اسپنر کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ”واضح طور پر تمہاری طرح فکسر نہیں ہے“۔صرف فہد مصطفیٰ ہی نہیں ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے دانش کنیریا کو آئینہ دکھادیا۔
Better than Match fixer
— Ahmed Waqar (@Ahmed_WB) December 25, 2022
Every saint has past!https://t.co/bD8g7C48Cu
— Irfan Amin Malik (@irfanaminmalik) December 25, 2022
Still better than a fixer
— Firdous Mir (@fmir_official) December 25, 2022
Jalne ki badbu yaha tak arahi hai 😂😂😂😂
— kralkoor (@kralkoor) December 25, 2022
یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں دانش کنیریا کو کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اُکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کیا تھا۔









