کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں 2بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے

بابر اعظم نے سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا محمد یوسف کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ایک سال میں سب زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس رنز کرنے کا کمارسنگاکارا کا ریکارڈ برابر کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں 2 بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔بابراعظم  نےبیٹنگ کوچ محمد یوسف سے  کیلنڈر ایئرمیں سب سےز یادہ انٹرنیشنل رنز بنانےوالے پاکستان بلے باز   کا ریکارڈ  چھین لیا۔

بابر اعظم ایک سال میں سب زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس رنز کرنے کا کمارسنگاکارا کا ریکارڈ برابر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

فہد مصطفیٰ نے آفریدی پر طنز کرنے والے دانش کنیریا کو کھری کھری سنادی

بابراعظم ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔قومی کپتان نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13 واں رن بناکر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد  یوسف کا ریکارڈ توڑا۔

محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے جب کہ بابر نے اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔

دریں  اثنا بابر اعظم نے کیویز کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے اس سال کا 25 واں ففٹی پلس اسکور کیا جس کے بعد پاکستانی کپتان سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ہم پلہ ہوگئے۔سنگاکارا نے 2014 میں 25 ففٹی پلس اسکور کیے تھے اور بابر نے اس سال 7 انٹرنیشنل سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

متعلقہ تحاریر