کیوی وکٹ کیپر نے کراچی ٹیسٹ میں کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ بدل ڈالی

پہلی اننگز میں پاکستان کی 2 ابتدائی وکٹیں ٹام بلنڈل کی اسٹمپنگ کے نتیجے میں گریں، ایسامردوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں کبھی نہیں ہوا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز  کیوی وکٹ کیپر ٹام بلنڈل نے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

کیوی 2002 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان آئی ہے،میچ کا پہلا سیشن کیوی گیند بازوں کے نام رہا  پاکستان کی ابتدائی 4 وکٹیں 110 رنز پر گرگئیں۔

یہ بھی پڑھیے

کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں 2بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے

نجم سیٹھی نے کبھی بیٹ نہیں پکڑا، وہ چوہدراہٹ کیلیے آئے ہیں، رمیز راجہ پھٹ پڑے

کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے جارحانہ حکمت عملی  اپناتے ہوئے تجربہ کار اسپنر اعجاز پٹیل کو دن کے صرف چوتھے اوور میں اٹیک میں متعارف کرایا اور ان کا یہ تجربہ انتہائی کامیاب رہا اور اعجاز پٹیل نے فوری طور پر عبداللہ شفیق کو بلنڈل   کےہاتھوں 7 رنز پر اسٹمپ آؤٹ کروایا۔

 صرف تین اوورز کے فرق سے کیویز کا دوسرا شکار شان مسعود تھے جو اس بار مائیکل بریسویل کی گیند پر بلنڈل کے ہاتھوں اسٹمپ ہو گئے۔یوں کراچی ٹیسٹ  کی پہلی اننگز میں گرنے والی ابتدائی 2 وکٹیں اسٹمپنگ کا نتیجہ تھیں اور ایسا ٹیسٹ کرکٹ کی 145سالہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ۔

البتہ خواتین کی کرکٹ میں ایسا ایک مرتبہ ہوچکا ہے۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 1976 میں جمیکا میں خواتین کا ٹیسٹ بھی دو اسٹمپنگ آؤٹ کے ساتھ شروع ہوا تھا۔

متعلقہ تحاریر