پی سی بی نے نجم سیٹھی کے خلاف رمیز راجہ کے الزامات کو گمراہ کن قرار دے دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین نے موجودہ چیئرمین کے اخراجات سے متعلق جو تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف سابق چیئرمین رمیز راجہ کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا اپنے اور موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کے گزشتہ دور کے اخراجات کے بارے میں موازنہ گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے ، شیئر کی گئی تفصیلات بھی نامکمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی ٹیسٹ: کیوی بلے بازوں نے شاہینوں کو ہلکان کردیا، 6 وکٹوں پر 440رنز بنالیے
پہلا آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ ڈی اے ایف لورا لائی نے جیت لیا
پی سی بی نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے اور ان کے حالات کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔
نجم سیٹھی کے اخراجات کی تفصیل درج ذیل ہیں:
حبیب بینک لیمٹڈ (ایچ بی ایل) پاکستان سپر لیگ 2016 تا 2018 کے تمام ایونٹ آف شور منعقد کیے گئے تھے ، ٹورنامنٹ کو یو اے ای میں منتقد کرنے کے لیے انہوں نے بہت سارے دورے کیے تھے ، تاہم پی سی بی نے موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کو کبھی بھی کوئی ادائیگی نہیں کی تھی۔ جبکہ اس کے برعکس پی ایس ایل 2022 کا انعقاد سابق چیئرمین راجہ کی قیادت میں ہوا تھا اور اس کا انعقاد صرف کراچی اور لاہور میں کیا گیا تھا۔
PCB has expressed its disappointment over the comments made and language used by former Chairman Mr Ramiz Raja against the Chairman of the PCB Management Committee Mr Najam Sethi
Read PCB's complete statement here: https://t.co/U2v8qug4mm pic.twitter.com/c5oWbp77eW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 28, 2022
موجودہ چیئرمین سیٹھی کے غیر ملکی دورے کے اخراجات بہت زیادہ ہیں کیونکہ ان کے پچھلے دور میں پی ایس ایل اور پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل میچز پاکستان سے باہر کھیلے گئے تھے۔ اس لیے موجودہ چیئرمین کو پی ایس ایل اور دو طرفہ سیریز اور متعلقہ ملاقاتوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے اکثر دورے کرنے کی ضرورت تھی۔
پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام سفری اخراجات (اندرونی اور بیرونی طور پر) مناسب احتیاط کے ذریعے حکام نے منظور کیے گئے تھے اور ان کا باقاعدہ آڈٹ کیا گیا تھا۔
کار الاؤنس موجودہ چیئرمین سیٹھی کو بورڈ آف گورنر کی منظوری کے مطابق ادا کیا گیا کیونکہ انہوں نے سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے اپنی ذاتی بکتر بند گاڑی استعمال کی تھی۔
اس کے برعکس، پی سی بی نے سابق چیئرمین راجہ کو 16.5 ملین روپے کی ایک بالکل نئی بکتر بند گاڑی فراہم کی۔
موجودہ چیئرمین سیٹھی کی سیکیورٹی کے اخراجات بہت زیادہ تھے کیونکہ انہیں اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ وہ صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ تھے اور انٹیلی جنس بیورو اور اسپیشل برانچ پنجاب نے انہیں دھمکیوں کے پیش نظر زیادہ سیکورٹی رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔









