پاکستان خواتین فٹبال ٹیم طویل عرصے بعد انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرے گی
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے سعودی عرب میں کھیلے جانے والے 4 ملکی ویمنز ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا، الخبر پاکستانی ٹیم سعودی عرب سمیت 4 ممالک کی خواتین فٹبال ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان کی خواتین فٹبال ٹیم سعودی عرب میں 4 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ریاض روانہ ہوگی جہاں پاکستانی ٹیم سعودی عرب سمیت 4 ممالک کی خواتین فٹبال ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچز کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے سعودی عرب میں کھیلے جانے والے 4 ملکی ویمنز ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 11 جنوری کو "کوموروس” کے خلاف کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان خواتین فٹبالر کے لباس سے متعلق صحافی کا عجیب سوال تنقید کی زد میں آگیا
تفصیلات کے مطابق موریشوس اور "کومورس” کی خواتین ٹیموں کی شرکت سے منعقد ہونے والا ٹورنامنٹ بدھ 11 جنوری کو الخبر میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی کی خواتین فٹ بال ٹیم بھی شریک ہوگی ۔
READY TO MAKE HISTORY! 🔝
Official fixtures list for the Saudi Arab Invitational Football Tournament! 💥
We’ll be kicking of our campaign against Comoros on 11th January. Let’s go girls! 🏃♀️⚽️#PakistanFootball #DilSayFootball #WomensFootball pic.twitter.com/84CqY1nOHm
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) December 28, 2022
پاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم اپنا پہلا میچ 11جنوری کو "کوموروس” کے خلاف کھیلے گی جبکہ اس کا مقابلہ 15 جنوری کو ماریشس اور 19 جنوری کو میزبان ملک سعودی عرب سے ہوگا۔
میزبان سعودی عرب کا پہلا میچ موریشس جبکہ دوسرا میچ "کومورس” ہوگا جبکہ 19 جنوری کو پاکستان سے ہونے والے میچ کے لیے سعودی ٹیم کی جرمن کوچ مونیکا سٹیپ نے 25 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم نے2014 سے 2022 تک کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا لیکن 2022 کے ساف ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کی اور اس میں مالدیپ کو بدترین شکست سے دوچار کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم نے مالدیپ کو7 گول سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی
سعودی میں منعقد ایونٹ میں پاکستان سب سے زیادہ رینکنگ والی ٹیم ہوگی کیونکہ وہ فیفا رینکنگ میں 160ویں نمبر پر ہے جبکہ سعودیہ غیر رینکنگ میں ہے۔ کوموروس اور ماریشس بالترتیب 182ویں اور 187ویں نمبر پر ہیں۔
پاکستانی ٹیم نے3 ماہ قبل مالدیپ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی تھی، پاکستانی ٹیم نے مالدیپ کو صفر کے مقابلے میں7 گول سے شکست دی تھی ۔ نادیہ خان میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین فٹبالر بن گئیں تھیں۔









