پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ 13فروری کو ملتان، فائنل19مارچ کو لاہور میں ہوگا، شیڈول جاری
راولپنڈی 11، کراچی، لاہور 9،9 اور ملتان 5 میچز کی میزبانی کریگا، بلوچستان میں حالات سازگار نہیں، کوئٹہ میں ایک نمائشی میچ کرانا چاہتے ہیں، خواتین کے 3 میچز بھی کھیلے جائیں گے، سربراہ منیجنگ کمیٹی نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ 13 فروری کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز جبکہ فائنل میچ 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
پی سی بی نے کپتان بابر اعظم کی کردار کشی پر اپنے میڈیا پارٹنر کی کلاس لے لی
وسیم اکرم نے غیرملکی کوچز کے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتادی
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ مجھے پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کر کے خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کے لیے اچھا رہا، پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برانڈ ہے۔
Mr Najam Sethi, Chair of PCB Management Committee, announces schedule for HBL PSL 8.
Watch press conference here ➡️ https://t.co/DabE111rUi#HBLPSL8 pic.twitter.com/LAxXV987qH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 20, 2023
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، لیگ کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے، میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، لیگ کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے، میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل کے موقع پر ویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔
نجم سیٹھی نے بتایا کہ منیجمنٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں کہاکہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کرانا چاہتے ہیں، کوئٹہ میں میچز کے لیے وہاں کی انتظامیہ سے بھی بات ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں پیمنٹ کی کمی کا سامنا نہیں ہے، آہستہ آہستہ پیمنٹ بڑھ رہی ہے۔
HBL PSL 8 schedule announced
Read more: https://t.co/RIPchIAsFk#HBLPSL8 pic.twitter.com/k3xYhYkzM5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 20, 2023
لیگ میں ٹیموں کے اضافے سے متعلق منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھاکہ فرنچائزز سے ساتویں اور آٹھویں ٹیم کو شامل کرنےکی بات کررہےہیں، ٹیمیں بڑھانا ایک چیلنج ہےلیکن امید ہے اس پر قابو پالیں گے۔انہوں نے کہا کہ چارسال کے اندر اسٹیڈیم کے انفرا اسٹرکچر پرکام نہیں ہوا، میں کام نہ ہونے پر حیران بھی ہوں اور پریشان بھی۔
34 میچز کس کس اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے؟
پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ دفاعی چیمیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔34 میچز میں سے 11 میچز راولپنڈی میں ہوں گے، کراچی اور لاہور میں 9، 9 میچز جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔