گوگل نے صارفین کے اکاؤنٹس محفوظ بنانے کیلئے”پاس کی” ٹیکنالوجی متعارف کروادی

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےاکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے پاس کی(pass key)متعارف کروادی جوکہ صارفین بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اکاؤنٹس تک رسائی دے گا

گوگل نےاکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے پاس کی(pass key)متعارف کروادی جوکہ پن کوڈ یا بائیو میٹرک تصدیق کے بعد صارفین کو ان کے اکاؤنٹس تک رسائی فراہم کرے گا ۔

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےاکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے پاس کی(pass key)متعارف کروادی جوکہ صارفین بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اکاؤنٹس تک رسائی دے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

آئی بی ایم کا انسانوں کی بھرتیاں بند کرکے مصنوعی ذہانت سے کام لینے کا فیصلہ

گوگل نے  رواں ماہ میں پاس کی نامی ٹیکنالوجی کو متعارف کروائی ہے تاکہ پاس ورڈ کی پرانی ٹیکنالوجی کا خاتمہ ہوسکے ۔ پاس کے کے بعد لاگ ان ہونے کے لیے پاس ورڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی پاس کی صرف آپ کی ڈیوائس میں محفوظ ہوگی تو اسے محفوظ سمجھا جا سکتا ہے۔نئی سہولت تمام اقسام کے کمپیوٹرز کے لیے کار آمد ہوگی ۔

پاس کی کو  ونڈوز 10 یا میک او ایس وینچرا پر کام کرنے والے تمام لیپ ٹاپس یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کمپیوٹر میں کروم 109، سفاری 16 یا ایج 109 ورژن کام کر رہا ہو۔

صارفین کو اپنی پاس کی بنانے کے لیے پاس کی کی سائٹ پر جانے ہوگا  تاہم اینڈرائیڈ ڈیوائس استعمال کنندہ کی پاس کی ازخود بن چکی ہے تاہم سائٹ پر جاکر اسے متحرک کرنا پڑے گا ۔

گوگل نے خودکار طور پر پاس کی بنائی ہے تو اسے ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا ہے، تو ایسی صورت میں آپ کو سکیورٹی میں جاکر وہاں Manage all devices کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

متعلقہ تحاریر