ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سربراہی خاتون کو سونپنے کا اعلان

ایلون مسک نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹوئٹر(ایکس کارپوریشن) کی سربراہی کے لیے ایک خاتون میسر ہوگئیں ہیں تاہم انہوں نے نام نہیں بتایا

دنیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکوں ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلٹ فارم ٹوئٹر(ایکس کارپوریشن) کی سربراہی خاتون کو سونپنے کا اعلان کردیا تاہم انہوں نے متوقع سی ای او کا نام نہیں بتایا۔

اسپیس ایکس،ٹیسلا سمیت کئی بڑی کمپنیز کے مالک ایلون مسک نے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑ کر اپنی جگہ ایک خاتون کو ادارے کی سی ای او بنانے کا حکم دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

سی ای او ٹوئٹر ایلون مسک سے لاکھوں افراد نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

ایلون مسک نےگزشتہ روز اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا  پلیٹ فارم  ٹوئٹر(ایکس کارپوریشن) کی سربراہی کے لیے ایک خاتون میسر ہوگئیں ہیں تاہم انہوں نے نام نہیں بتایا ۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ   ایک کارپوریشن کی قیادت کرنے کے لیے ایک خاتون ہونگی ۔انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگلے چھ ہفتوں کے دوران وہ اپنی  ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔

دنیا کے امیر ترین شخص نے  ٹوئٹ کے ذریعے  اپنے متبادل کا نام ظاہر کیے بغیر اعلان کیا کہ ایکس کارپوریشن (ٹوئٹر) کے لیے نئی سی ای او کا انتخاب کرلیا گیا ہے جوکہ ایک خاتون ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کا عام صارفین کو ٹوئٹر کی اہم سہولتوں سے محروم کرنیکا اعلان

انہوں نے  بتایا کہ ایکس کارپوریشن کی  نئی سربراہ کے بعدمیرا میرا کردار ایگزیکٹو،اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر، پروڈکٹ، سافٹ ویئر اور سسٹم آپریشنز کی نگرانی میں تبدیل ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایلون مسک نے ٹوئٹر پول کے ذریعے صارفین سے ایکس کارپوریشن کی سربراہی سے متعلق سوال کیا تھا جس میں ان کے خلاف ووٹ آئے تھے ۔

متعلقہ تحاریر