ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی وڈیو اپ لوڈ کرنے میں پاکستانی سرفہرست

سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر سے 9 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ویڈیوز ہٹائی گئیں۔

دنیا کی معروف ترین ویڈیو ایڈنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیوز بنانے میں پاکستانی سرفہرست پر آگئے، صرف ایک سہ ماہی میں پاکستان سے 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں۔

عالم اسلام کا قلعہ کہلانے والا پاکستان غیراخلاقی ویڈیوز کا گڑھ بن گیا، پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والوں کےلیے پرکشش مرکز بن گئی۔

ٹک ٹاک نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایک سہ ماہی میں پاکستان سے 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد ویڈیوز اپ لوڈ ہوئیں۔ ٹک ٹاک نے ان ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم سے حذف کردیا۔

یہ بھی پڑھیے 

ایلون مسک کا رواں سال کے آخر میں خودمختار ٹیسلا گاڑیاں متعارف کرانے کا دعویٰ

گوگل اے آئی نے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکسرے کی چھٹی کرادی

ان ویڈیوز کو پالیسی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیا گیا ہے۔ پاکستان سے اپلوڈ ہونے والی 83 فیصد ویڈیوز کو دیکھنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا۔

سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر سے 9 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ویڈیوز ہٹائی گئیں۔ ان ویڈیوز میں سے 5 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے حذف کی گئیں۔

اس عرصے میں 62 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو جائزہ لینے کے بعد حذف کیا گیا۔ ایک سہ ماہی میں 5 کروڑ 12 لاکھ سے زائد جعلی اکاؤنٹس کو بھی بند کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر