چین مریخ پر جانے کے لیے تیار

چین مئی میں مریخ پر خلائی جہاز بھیجے گا

خلاء میں انسان بھیجنے والا تیسر ملک بننے کے بعد چین نے مریخ پر بھی جانے کی تیاری شروع کردی۔

چین کی سرکاری میڈیا نے جمعرات کو مریخ پر خلائی آپریشن کا اعلان کردیا۔ چین کا مریخ خلائی مشن مئی 2021ء میں متوقع ہے۔

مریخ کے خلائی مشن کے ترجمان لیوٹونگجی کا کہنا ہے کہ "خلائی جہاز جولائی میں زمین سے رخصت ہوجائے گا”۔

انہوں نے بتایا کہ "خلائی جہاز اٹوپیا پلیٹیا پر اتارا جائے گا جو مریخ کے شمالی نصف کا ہموار حصہ ہے”۔

رواں سال میں امریکہ اور متحدہ عرب امارات نے بھی خلائی جہاز مریخ روانہ کیے تھے جن میں سے صرف امریکی جہاز مریخ پر لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ 2003ء میں چین، سویت یونین اور امریکہ کے بعد خلاء میں جانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ جبکہ رواں سال بھی چین کی کوشش ہے کہ وہ 2030ء تک خلائی قوت بن جائے۔

متعلقہ تحاریر