ایپل دنیا کا سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والا ادارہ

ہواوے سے ایپل کو زبردست مقابلہ دینے کی توقع کی جارہی ہے لیکن اس نے صرف 32.3 ملین ڈیوائسز کی ترسیل کی ہے

ہواوے اور سامسنگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایپل دنیا کی سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق چوتھی سہ ماہی کے دوران ایپل کی ترسیل میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایپل نے 90.1 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے اور 23.4 فیصد کا مارکیٹ شیئر حاصل ہوا ہے۔ ایپل نے سامسنگ سے اوپر جگہ حاصل کی جس نے سہ ماہی کے دوران 73.9 ملین ڈیوائسز فروخت کیں۔

 ہواوے سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ایپل کا زبردست مقابلہ کرے گا۔ لیکن اس نے صرف 32.3 ملین ڈیوائسز کی فروخت کی ہے۔

ہواوے کی فروخت میں کمی امریکی پابندیوں کا نتیجہ تھی کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی پر قومی سلامتی کی بنیاد پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل اسمارٹ واچ علامات سے قبل کرونا کی تشخیص کی اہل

ہواوے کمپنی پر مینوفیکچرنگ پارٹس کی فراہمی پر پابندی عائد تھی جو بظاہر ایک وجہ ہے کہ ایپل سامسنگ اور ہواوے کے ساتھ دوڑ میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت والی کمپنی کے طور پر ابھرا۔ حتیٰ کہ ایپل نے چینی مارکیٹ کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا۔

نئی آئی فون ماڈلز لائنچ ہوئے تو چین میں بھی اس کے اپ گریڈ ورژن کی طلب میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کو انٹرویو کے دوران ایپل کے سی ای او ٹِم کوک نے کہا کہ ‘چین میں 3 سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز میں سے 2 ہمارے تھے۔’

ہانگ کانگ اور تائیوان میں بھی ایپل کی ڈیوائسز کی فروخت کے حجم میں 57 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر