اسٹیو جابز کا بنایا ہوا کمپیوٹر 15 لاکھ ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش

45 سال قبل بنایا گیا کمپیوٹر آج بھی قابل استعمال اور بالکل درست حالت میں ہے۔

امریکی ٹیک کمپنی ایپل کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو اسٹیو جابز کا بنایا ہوا کمپیوٹر ادارے نے 15 لاکھ ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

انٹرنیٹ پر ‘ایپل ون’ کمپیوٹر فروخت کے لیے سامنے آیا ہے جسے اسٹیو جابز اور کمپنی کے شریک بانی اسٹیو وزنیک نے بنایا تھا۔ یہ کمپیوٹر دنیا بھر میں آن لائن اشیاء کی فروخت سے مشہور کمپنی ‘ای بے’ اسٹور پر دستیاب ہے۔ کمپنی کی طرف سے نایاب کمپیوٹر کی قیمت 15 لاکھ امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 24 کروڑ روپے بنتی ہے۔

اسٹیو جابز کے بنائے ہوئے کمپیوٹر کے اصل مالک کا کہنا ہے کہ یہ قابل استعمال اور بالکل درست حالت میں ہے جس کی وجہ سے 45 سال قبل 1976 میں تیار کیے گئے اس کمپیوٹر کی نایابی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل دنیا کا سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والا ادارہ

کینسر کے عارضے کا شکار 56 سالہ اسٹیو جابز نے 2009 میں جگر کی پیوند کاری کروائی تھی۔ اسی بیماری کے باعث وہ رواں برس 17 جنوری سے چھٹیوں پر تھے۔ انہوں نے اپنے عہدے کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ وہ بطور چیف ایگزیکٹیو اپنی ذمہ داریوں اور ان سے منسلک توقعات کو نبھانے کے قابل نہیں ہیں تاہم وہ ایپل کے چیئرمین کے طور پر کام کرنا چاہیں گے۔

اسٹیو جابز نے 1976 میں اسٹیو وازنیوک اور رونالڈ وَین کے ساتھ مل کر اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ 1985 میں وہ اس کمپنی سے الگ ہوگئے تھے تاہم 1996 میں وہ دوبارہ اس کمپنی کا حصہ بنے اور اس کمپنی کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا شروع کیا۔

اسٹیو جابز نے 2001 میں میوزک پلیئر آئی پوڈ متعارف کروایا جو بعد ازاں 2007 میں منظرعام پر آنے والے آئی فون کی تیاری میں انتہائی مددگار ثابت ہوا۔

متعلقہ تحاریر