پاکستانی طلباء طیارہ سازی میں ‘ایم آئی ٹی’ اور ‘اسٹینفورڈ’ سے آگے
'خلا نوردی' کے موضوع پر مقابلے میں ایم آئی ٹی، یوسی برکلے اور اسٹینفورڈ سمیت متعدد معروف اداروں کے طلباء نے حصہ لیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے ‘طیارہ سازی’ کے موضوع پر کرائے گئے مقابلے میں پاکستانی طلبہ نے ‘اسٹینفورڈ’ اور ‘ایم آئی ٹی’ کے طلباء کو شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (جی آئی کے آئی) سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلبہ کے ایک گروپ نے عالمی مقابلے میں میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور اسٹینفورڈ سمیت کئی اعلیٰ درجے کی جامعات کے طلباء کو شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
مقابلے کی میزبانی امریکن انسٹیٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹرونؤٹکس (اے آئی اے اے) نے کی۔ اس مقابلے کا مقصد خلا میں بغیر پائلٹ کے اڑائے جانے والے جہاز (یو اے وی) کی تعمیر اور جانچ کرنا تھا۔
‘طیارہ سازی’ کے موضوع پر کرائے گئے مقابلے میں پاکستانی طلبہ سمیت ایم آئی ٹی، یوسی برکلے، اسٹین فورڈ اور معروف اداروں کے متعدد طلبہ نے حصہ لیا۔ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (جی آئی کے آئی) کے طلباء نے دیگر جامعات کے طلباء کو شکست دے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلے کے شرکاء کو اس چیز کا پابند کیا گیا تھا کہ وہ بنائے گئے ایئرکرافٹ ماڈل کے ڈیزائن، فیبریکشن اور دیگر صلاحیتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
جی آئی کے آئی کے طلباء نے جدید تھری ڈی ٹیکنالوجی کا بھرپور انداز سے استعمال کرتے ہوئے ایئرکرافٹ کا ماڈل تیار کیا اور بتایا کہ اس کے بنانے ہوئے ماڈل میں کن کن چیزوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے مقابلے میں دوسری پوزیشن لینے پر پاکستانی طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قوم کا فخر ہیں۔ پاکستانیوں کی جانب سے بنائے گئے بغیر پائلٹ ایئرکرافٹ کو 85.9 کے اسکور کے ساتھ ایشیاء کا پہلا اور عالمی سطح پر دوسرا بہترین ماڈل قرار دیا گیا۔
جی آئی کے آئی کے طلبہ نے تکنیکی اعتبار سے 60 صفحات پر مشتمل انتہائی معلوماتی تجاویز دیں۔
یہ بھی پڑھیے
موٹروے پر ڈرون سے نگرانی کرنے کا فیصلہ
طلبہ کا کہنا ہے کہ ‘ریڈیائی لہروں کے ذریعے بغیر پائلٹ طیارہ سازی کی صنعت کو ایک نئی جہت ملی گئی ہے جس سے ملکی سطح پر ایئروناٹکس اور ہوابازی کو فروغ ملے گا۔’
امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے یہ خبر دینے کے بعد ایئروناٹکس اور ہوا بازی کے شعبے سے منسلک شخصیات اور فنکاروں کی جانب سے طلبہ کی کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے۔
اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقیناً یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔