ٹوئٹر کا ’ان ڈو سینڈ‘ ٹائمر کیا ہے اور کیسے کام کرے گا؟
اس فیچر کی خصوصیت سے صارفین اپنے بھیجے گئے ٹوئٹ کو یا ڈائریکٹ میسیج کو دوسری جانب وصول ہونے کے بعد بھی ہذف کر سکیں گے۔
ٹوئٹر مبینہ طور پر ٹویٹس کے لئے ایک ’ان ڈو سینڈ‘ ٹائمر پر کام کر رہا ہے جس کی خصوصیت یہ ہوگی کہ کسی بھی ٹوئٹ کو ٹائمر لگا کر ان سینڈ کیا جا سکے گا۔ اِس خصوصیت کو جین منچن وونگ نے تلاش ریورس انجینئرنگ کے ذریعے تلاش کیا ہے اور وہ اِس سے قبل بھی دوسرے پلیٹ فارمز میں بہت سی خصوصیات ڈھونڈ چکی ہیں۔
اس فیچر کی خصوصیت سے صارفین اپنے بھیجے گئے ٹوئٹ کو یا ڈائریکٹ میسیج کو دوسری جانب وصول ہونے کے بعد بھی ہذف کر سکیں گے۔ اگر صارفین سے ٹوئٹ کرنے کے آخری لمحے میں کوئی لفظ غلط لکھ گیا ہے تو یہ ٹائزر زیادہ دیر تک اُسے وہاں نہیں رہنے دے گا۔
Twitter is working on “Undo Send” timer for tweets pic.twitter.com/nS0kuijPK0
— Jane Manchun Wong (@wongmjane) March 5, 2021
فی الحال ٹوئٹر نے اس کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے کہ وہ کب فیچر کو باقاعدہ متعارف کرائے گا کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ اب تک یہ ترقیاتی مرحلے میں ہے۔ یہ بات ایسے وقت میں عام ہوئی ہے جب چند ہی قبل ٹوئٹر نے عالمی سطح پر اینڈروئیڈ صارفین کے لیے اسپیسز کے نام سے کلب ہاؤس طرز پر آڈیو چیٹ رومزکا ایک خصوصی فیچر متعارف کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مستقبل میں ٹوئٹس دیکھنے کے لیے رقم ادا کرنی ہوگی
ریورس انجینئرنگ کے ماہر جین منچون وونگ نے کوڈز میں جاکر اِس بات کا کھوج لگایا ہے کہ ٹوئٹر اس نئی خصوصیت پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو ایک مخصوص وقت کے بعد اپنے ٹوئٹس کو غیر شائع کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
اِس کے علاوہ اگر صارف قاعدے کی غلطی کردے یا غلط لنک کے ساتھ کوئی ٹویٹ شائع کردے تو وہ اس خصوصیت کو ٹویٹ کرنے کے اپنے عمل کو پلٹانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ ’ان ڈو سینڈ‘ ٹائمر جیسے ہی صارفین ٹوئٹ کا بٹن دبائیں گے اُس وقت ظاہر ہوگا اور بہت ہی کم وقت کے لئے جاری ہوگا۔ اگر ٹائمر کی میعاد ختم ہوجاتی ہے تو صارفین کے پاس اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے یا پھر اُسے دوبارہ سے لکھنے کی سہولت مہیا رہے گی۔