میں ٹیکنو کنگ ہوں، ایلون مسک

ایلون مسک کے ٹیکنو سانگ کو اب تک 10ملین سے زیادہ ٹوئٹر صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ایلون مسک نے خود کو ٹیکنو کنگ قرار دے دیا ہے۔ وہ مٹی کو بھی ہاتھ لگاتے ہیں تو وہ سونا بن جاتی ہے جس کی مثال حال ہی میں بٹ کوائن کی قیمت میں اور سگنل ایپ کے صارفین کی تعداد میں اضافے کی صورت میں موجود ہے۔ گذشتہ دنوں ٹوئٹر پر جاری کیا گیا ان کا گانا نان فنگبل ٹوکن (این ایف ٹی) سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے گانے نان فنگبل ٹوکن (این ایف ٹی) کو اب تک 10 ملین (ایک کروڑ) سے زیادہ ٹوئٹر صارفین دیکھ چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ ایلون مسک گانے نان فنگبل ٹوکن (این ایف ٹی) کو فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔ یہ گانا 2 منٹ 20 سیکنڈز کے مختصر دورانیے پر مشتمل ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے گانے کی ویڈیو میں سنہرے رنگ کے الفاظ والی وینٹی ٹرافی گھومتی ہوئی دکھائی دے رہی رہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوئٹر کے مالک جیک ڈورسی کا پہلا ٹوئٹ کیوں فروخت کیا جا رہا ہے؟

ایلون مسک کی جانب سے گانا ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے کے بعد اب تک 27 ہزار سے زیادہ ٹوئٹر صارفین ری ٹوئٹ کر چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر