ایمزون کے سی ای او جیف بیزوس عہدے سے مستعفی

جیف بیزوس نے 1994 میں ایمزون کی بنیاد رکھی تھی۔

ایمزون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیف بیزوس چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما کی پیروی کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ستائیس سال قبل جیف بیزوس نے 1994 میں ایمزون کی بنیاد ایک آن لائن کتابوں کی دکان کے طور پر رکھی تھی۔57 سالہ جیف بیزوس کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ ایمزون سے استعفیٰ دیتے ہوئے جیف بیزوس نے کہا کہ اب وہ اپنی تمام تر توجہ بلیو اوریجن، اسپیس شپ کمپنی اور واشنگٹن پوسٹ کے منصوبوں کو ترقی دینے میں لگائیں گے۔

جیف بیزوس نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنا وقت اور توانائی مختلف منصوبوں پر صرف کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ اپنے نئے منصوبوں کے ذریعے وہ غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کرنے پر توجہ دیں گے۔

ایمیزون پرائم کے سی ای او اینڈی جیسی کو جیف بیزوس کے مستعفی ہونے کے بعد کمپنی کا سی ای او تعینات کیا گیا ہے۔ مئی 2021 میں جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ایمزون ٹیک کمپنی کا مالیاتی حجم تقریباً 202 ارب ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیس بک کا شی مینز بزنس پاکستان آگیا

جیف بیزوس کی قیادت میں کئی دہائیوں قبل کرائے کے مکان سے شروع ہونے والا آن لائن کتابوں کا کاروبار جلد ہی ایمزون ٹیک کمپنی میں تبدیل ہوگیا۔ ایمزون ٹیک کمپنی نے ای کامرس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، صحت کی دیکھ بھال، بینکاری آئٹمز کے ساتھ اور بہت ساری چیزوں کی فروخت کا آن لائن کاروبار شروع کیا تھا۔

واضح رہے کہ چینی بزنس مین اور علی بابا گروپ کے سی ای او جیک ما نے ستمبر 2019 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر