کیا وقار ذکا پاکستان کے ایلون مسک ہیں؟
وقار ذکا نے ملک کا پہلا میٹاورس پراجیکٹ متعارف کروایا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین انہیں ایلون مسک سے تشبیہ دے رہے ہیں۔
پاکستان میں کرپٹوکرنسی متعارف کروانے کے لیے سرگرم وقار ذکا آج کل دوبارہ خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ وقار ذکا این ای ڈی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایک منصوبے پر کام کرنے والے ہیں۔
وقارنے حال ہی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ملک کا پہلا میٹاورس پراجیکٹ متعارف کروایا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین انہیں ایلون مسک سے تشبیہ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایلون مسک کا انسانی خاصیت والے روبوٹ بنانے کا اعلان
این ای ڈی سے تعلیم حاصل کرنے والے وقار ذکا نے انڈس میوزک سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، ٹی وی ریئلٹی شو کی میزبانی کی اور حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں کرپٹو ایکسپرٹ کے طور پر منتخب کیا گیا، اس تمام عرصے میں وقار نے بہت طویل سفر کیا۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاتے ہوئے این ای ڈی یونیورسٹی کے ساتھ کیے گئے نئے منصوبے سے متعلق بات کی۔
View this post on Instagram
پچھلے سال وقار ذکا نے بلاک چین پر مبنی پراجیکٹ "TenUp” کا آغاز بھی این ای ڈی یونیورسٹی کے ساتھ ہی کیا تھا۔ ٹین اپ پاکستان کی پہلی بلاک چین پر مبنی پراڈکٹ ہے جو دنیا کے دوسرے بڑے ایکسچینج میں شامل ہے۔ اس کی مارکیٹ تقریباً ایک بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔
پاکستان میں میٹاورس متعارف کرانے کا مقصد ملک کے انجینئرز کو فروغ دینا اور ان کی مہارت کو عالمی سطح پر تسلیم کروانا ہے۔
بھرتی کے معیار کے مطابق ، امیدوار کو کوئی ڈگری حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس کے بجائے کوڈنگ میں مہارت، قابلیت اور امیدوار کی معلومات کو ترجیح دی جائے گی۔