ٹیسلا کو دوران ڈرائیونگ وڈیو گیم کھیلنے کی سہولت دینے پر تنقید کا سامنا

ڈرائیورز گاڑی چلانے کے دوران گیم کھیلنے میں مشغول ہوجائیں گے اور کوئی مارا جائے گا،سابق امریکی صحافی نے حکومت کو شکایت درج کرادی

الیکٹرک کاریں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کو دوران ڈرائیونگ  گیم کھیلنے کی سہولت فراہم کرنے پر امریکا میں تنقید کاسامنا ہے۔ریٹائرڈ صحافی نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ ٹی ایس اے)میں شکایت درج کرادی۔

59 سالہ ریٹائرڈ براڈکاسٹ جرنلسٹ پیٹن نے این ایچ ٹی ایس اے میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ ڈرائیور گیمز کھیلیں گے اور خطرناک حد تک مشغول ہوجائیں گے اور اس کے نتیجے میں کوئی مارا جائے گا۔انہوں نے اس سہولت کو پاگل پن قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑی کو حادثہ

کیا جاوید آفریدی ٹیسلا کو پاکستان لا رہے ہیں؟

پیٹن نے اپنی شکایت میں لکھا کہ نیشنل ہائی وے انتظامیہ  کو دوران ڈرائیونگ فرنٹ سیٹ پر موجود تمام لائیو ویڈیوز اور تمام لائیو انٹرایکٹو ویب براؤزنگ کو منع کرنے کی ضرورت ہے ، ڈرائیور کے لیے خطرناک خلفشار پیدا کرنا لاپروائی ہے۔

این ایچ ٹی ایس اے نے تصدیق کی  ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ڈرائیور کے خدشات سے آگاہ ہیں اور مینوفیکچرر کے ساتھ اس فیچر پر بات کر رہے ہیں۔ ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہیکل سیفٹی ایکٹ مینوفیکچررز کو ایسی گاڑیاں فروخت کرنے سے منع کرتا ہے جن کے ڈیزائن میں نقائص ہوں۔

ادارے نے کہا ہے  کہ وہ ڈرائیونگ کے خلفشار پر تحقیق جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے کار ساز اداروں  کے لیے رضاکارانہ رہنما خطوط جاری کیے ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ آیا کوئی خاص کام ڈرائیور کی توجہ میں مداخلت کرتا ہے۔

ادارے کے مطابق رہنما خطوط تجویز کرتے ہیں کہ اگر کوئی کام دوران ڈرائیونگ قبولیت کے معیار پر پورا نہیں اترتا تو اسے  ڈرائیور کے لیے ناقابل رسائی بنایا جائے۔

شکایت کنندہ پیٹن کا کہنا ہے کہ  گاڑی کے چلنے کے دوران ویڈیو گیمز شروع کرنے سے پہلے ڈرائیوروں سے پوچھا جاتا ہے کہ اگر وہ مسافر ہیں تو ایک بٹن پر کلک کریں ۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ ٹیسلا کے پاس اس حقیقت کی تصدیق کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔اگر ڈرائیور کار میں اکیلا ہو تو جھوٹ بول کر گیم کھیل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی میں اگر ڈرائیور کی ساتھ والی نشست پر بھی کوئی گیم کھیل رہا ہےتو یہ بھی ڈائیور کے لیے پریشان کن ہوسکتا ہے کیونہ گیم گاڑی کی ٹچ اسکرین کاتقریباً دو تہائی حصہ لیتے ہےا س سے ڈرائیور کے لیے وارننگز اور کنٹرولز کو دیکھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

اس سے پہلے، پیٹن نے کہا، کھیل صرف اس وقت کھیلے جا سکتے تھے جب گاڑیاں پارک میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ڈرائیور ٹیسلا کے سپر چارجر اسٹیشنوں پر بیٹریوں کے ری چارج ہونے کا انتظار کرتے ہوئے انہیں استعمال کرتے ہیں۔

ٹیسلا کے آٹو پائلٹ سسٹم کا بھی ماضی میں ڈرائیورزکی طرف سے غلط استعمال کیا گیا ہے،آٹو پائلٹ کے دو مہلک حادثات کی تحقیقات کے بعد، نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے سفارش کی کہ ٹیسلا ایک کیمرہ سسٹم انسٹال کرے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ڈرائیور گاڑی چلانے پر   توجہ دے رہے ہیں۔ ایجنسی نے اکتوبر میں کہا تھا کہ ٹیسلا نے سرکاری طور پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

دوسری جانب ٹیسلا کا کہنا ہے کہ اپنے ناموں کے باوجود آٹو پائلٹ اور فُل سیلف ڈرائیونگ صرف ڈرائیور کے معان نظام ہیں  جو خود گاڑی نہیں چلاسکتے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ  ڈرائیورز کو ہمیشہ گاڑی چلانے پر توجہ دینی چاہیے اور کسی بھی قسم کی کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر