آئند ہ دس سالوں میں انسانوں کومریخ تک پہنچائیں گے، ایلون مسک کا اعلان

مریخ پر پہنچنےکا دورانیہ پانچ سال ہوگا جبکہ بدترین صورتحا ل میں یہ دورانیہ دس سال تک ہوسکتا ہے۔

اسپیس ایکس کے ارب پتی بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ اسپیس ایکس  آئندہ دس سالوں میں انسانوں کو مریخ پر اتارنا شروع کردے گا، بہترین صورتحال میں مریخ پر پہنچنے کا دورانیہ پانچ سال ہوگا جبکہ بدترین صورتحا ل میں یہ دورانیہ دس سال تک ہوسکتا ہے۔

پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین انسان  ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اسپیس ایکس کا تیار کردہ راکٹ جو انسانوں کو مریخ تک لے کر جائے گااس  کا نام "اسٹار شپ” ہے اور یہ اب تک کا سب سے پیچیدہ اور جدید ترین راکٹ ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کی دولت کا صرف 2 فیصد دنیا سے بھوک کا خاتمہ کرسکتا ہے، رپورٹ

ایلون مسک کا انسانی خاصیت والے روبوٹ بنانے کا اعلان

انھوں نے بتایا کہ مریخ تک پہنچے کیلئے  کم سے کم پانچ سال کا عرصہ درکار ہے یعنی اسٹار شپ راکٹ کے ذریعے اگر کوئی بھی مریخ پر  جانا چاہے تو اس کو آئیڈیل صورتحال میں بھی کم سے کم پانچ سال کا وقت لگے گا لیکن اگر صورتحال موافق نہیں ہوئی تو اس میں دس سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سےقبل دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے ٹیسلا کے اے آئی ڈے پلیٹ فارم پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب کمپنی ایک ہیومنائیڈ روبوٹ بنا رہی ہے، اور ممکنہ طور پر اگلے سال تک اس کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیسلا الیکٹرک "سیلف ڈرائیونگ کاروں” کی تعمیر کے بعد اب ہیومنائیڈ روبوٹ تیار کرے گی جو بالکل خطرناک نہیں ہوگا اور آپ کی بورنگ کو دور کرنے کا سبب بنے گا۔ روبوٹ اپنے مالک کی آواز پر لبیک کہے گا۔

متعلقہ تحاریر