سام سنگ نے ٹی وی ریموٹس کی بیٹریز سے جان چھڑا دی

سام سنگ نے ایک نیا ٹی وی ریموٹ متعارف کروایا ہے جو نہ صرف سولر چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے بلکہ وائی فائی راؤٹرز کی ریڈیو لہروں کو اکٹھا کر کے بھی بیٹری کو توانائی فراہم کر سکتا ہے

جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے ٹی وی ریموٹس کی بیٹری سے جان چھڑادی۔ کمپنی نے وائی فائی راؤٹر اور شمی توانائی کے ذریعے چارج ہونے والا ٹی وی ریموٹ متعارف کرادیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سام سنگ نے ایک نیا ٹی وی ریموٹ متعارف کروایا ہے جو نہ صرف سولر چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے بلکہ وائی فائی راؤٹرز کی ریڈیو لہروں کو اکٹھا کر کے بھی بیٹری کو توانائی فراہم کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چین نے بجلی پیدا کرنے کیلیے مصنوعی سورج بنا لیا

ٹیسلا کو دوران ڈرائیونگ وڈیو گیم کھیلنے کی سہولت دینے پر تنقید کا سامنا

کمپنی کے مطابق اس نے نئے ریموٹ میں ایسی ریڈیو فریکونسی ہارویسٹنگ ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جو وائی فائی راؤٹر کی ریڈیو لہروں کو توانائی میں تبدیل کرتی ہے۔ سام سنگ کے 2021 کے اسمارٹ ٹی وی کے ایکو ریموٹ کی طرح  رواں سال کے اسمارٹ ٹی وی کا ریموٹ بیرونی و اندرونی روشنی کے ذریعے توانائی حاصل کرسکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی نے ارداہ ظاہر کیا ہے کہ وہ رواں برس  کیا کہ وہ اس سال  ٹی وی ریموٹ کا ایک سفید ماڈل متعارف کروا رہا ہے تاکہ اس کے تیار کردہ لائف اسٹائل ٹی وی سیٹس کو بہتر طریقے سے  استعمال  کیا جا سکے۔

کمپنی اپنی مصنوعات کو مزید ماحول دوست بنانے کیلیے AAA بیٹریز کا استعمال ترک کرنا چاہتی ہے ۔ سام سنگ نے اندازہ لگایا  ہے کہ ٹی وی ریموٹ کوشمسی توانائی پر منتقل کرنے سے  سات سال کے دوران9کروڑ 90لاکھ بیٹریز کے استعمال سے بچاجاسکتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر