کیا ایلون مسک کی زندگی خطرے میں ہے؟
اگر میں پراسرار حالات میں مر جاؤں؟ تو آپ کو جان کر اچھا لگا، ایلون مسک کا ٹوئٹ

کیا ایلون مسک کی زندگی واقعی خطرات سے دوچار ہے؟ کیا ایلون مسک پراسرار موت کا شکار بننے والے ہیں؟
حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر خریدنے والے دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک نےا پنے حالیہ ٹوئٹ سے اپنے چاہنے والوں کو پریشانی مبتلا کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کرلیا
ایلون مسک کا کوکا کولاخریدنے کا دعویٰ مذاق یا حقیقیت ؟
ایلون نے آج صبح ایک ایسا ٹوئٹ کیا ہے جسے پڑھنے والا ہر شخص حیران اور پریشان ہے۔ایلون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اگر میں پراسرار حالات میں مر جاؤں؟ تو آپ کو جان کر اچھا لگا۔
ایلون کے اس ٹوئٹ پر ان کے مداح فکر مند ہوگئے جبکہ کچھ مداحوں نے اس ٹوئٹ کو ایلون مسک کی جانب سے ٹرولنگ کی کوشش قرار دیا ہے۔
If I die under mysterious circumstances, it’s been nice knowin ya
— Elon Musk (@elonmusk) May 9, 2022
ایک مداح نے لکھا کہ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ آپ ہمیں ٹرول کر رہے ہیں یا حقیقی طور پر خطرے میں ہیں۔ایک اور مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ روسی افواج آپ کو قتل کردیں گی؟ ایک اور مداح نے لکھا کہ ایلون کی ہر قیمت پر حفاظت کی جانی چاہیے۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ ایلون ہم یقینی طور پر نہیں چاہتے کہ ایسا ہو، میں کسی بھی صورت میں آپ کا ساتھ دینا پسند کروں گا۔
یاد رہے کہ ایلون نے حال ہی دنیا کی سب سے بڑی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر 44ارب ڈالر میں خریدا ہے۔واضح رہے کہ ایلون سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرزور حامی ہیں۔









