ایلون مسک نے انسانی شکل کے روبوٹ ’اوپٹیمس کی رونمائی کردی
ٹیسلا کے بانی اور امیرترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کے فی حصص کی 55 ڈالر قیمت لگاکر دوبارہ خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی ہے جبکہ کیلی فورنیا میں ایک تقریب میں انسانی شکل کے روبوٹ ’اوپٹیمس کو منظر عام پر لے آیا گیا

ٹیسلا کے بانی اور امیر ترین شخص ایلون مسک نے عدالتی ٹرائل سے پہلے ہی معاہدے کے تحت ٹوئٹر کی خریداری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے فی حصص کی قیمت 55 ڈالر لگائی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایلون مسک نے اپنا راستہ تبدیل کر دیا ہے اور وہ دوبارہ ٹویٹر کو 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی تجویز دے رہے ہیں۔ مسک کے اعلان کے بعد ٹوئٹر کے حصص میں اضافہ دیکھا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
ایلون مسک کے اسٹار لنک سٹیلائٹس کی پاکستانی فضائی حدود میں سرگرمیاں
ایلون مسک نے ٹوئٹر کوخریدنے کے بعد ایک سپر ایپ میں بدلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایک ایسی سروسز میں تبدیل کیا جائے گا جہاں تمام سہولیات دستیاب ہونگی ۔
Buying Twitter is an accelerant to creating X, the everything app
— Elon Musk (@elonmusk) October 4, 2022
خیال رہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی پہلے ٹوئٹر کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے معاہدے سے رو گردانی کی جس پر ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔
دونوں فریقین کے درمیان 17 اکتوبر کو ڈیلاویئر چانسری کورٹ میں مقدمہ چلنا تھا تاہم مسک نے اس سے قبل ہی ایک بار ٹوئٹر کے حصص کی نئی قیمت لگادی ہے ۔
دوسری جانب ایلون مسک نے بالآخرمصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی رونمائی بھی کردی ہے۔ کیلی فورنیا میں ایک تقریب میں انسانی شکل کے روبوٹ ’اوپٹیمس کو منظرعام پر لایا گیا ۔
Elon Musk says "Optimus," the AI humanoid robot teased by Tesla in 2021, can now complete simple tasks — thanks in part to the company's "full self-driving" technology. pic.twitter.com/Jlp2Dcm1Tr
— CNN (@CNN) October 4, 2022
ایلون مسک کے انسان نما باصلاحیت روبوٹ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں منعقد ہ تقریب میں ا سٹیج پر واک کی اور مہمانوں کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہاتھ لہرا کر استقبال کیا۔
روبوٹ کی رونمائی کی تقریب میں ایک وڈیو کے زریعے شرکاء کو دیکھا گیا کہ روبوٹ پودوں کو پانی دے رہا ہے جبکہ اس وڈیو میں دیکھایا گیا کہ وہ ایک کار فیکٹری میں بطور مزدور کام کر رہا ہے ۔
ایلون مسک نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ روبوٹ کے کاروبار کی مالیت گاڑیوں کے مقابلے میں کئی زیادہ ہو گی تاہم اوپٹیمس کو مزید کارآمد بنانے کی ضرورت ہے ۔
ایلون مسک نے کہا کہ موجودہ وقت میں انسانی شکل کے روبوٹ میں دماغ کی کمی ہے تاہم ہمارا مقصد ہے کہ انسانی شکل کے فائدہ مند روبوٹ جلد از جلد تیار کیے جائیں۔









