ٹک ٹاک نے نیا اور منفرد فیملی فیچر متعارف کرا دیا

ٹک ٹاک کا کہنا ہے نئے فیچر کا مقصد اس پلیٹ فارم سے نوجوان افراد کی حفاظت اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے منفرد فیملی پیئرنگ فیچر کے ذریعے فیملی کے تحفظ کو مزید وسعت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے فیملی پیئرنگ فیچر کے ذریعے والدین اور نوجوان اپنی انفرادی ضرورت کے مطابق سیفٹی سیٹنگز کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے FamilyFirst# اقدام کے ذریعے والدین اپنے نوعمر بچوں کے اکاؤنٹس میں ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے فیملی پیئرنگ فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں ای پاسپورٹ کا اجراء اور آن لائن کار رجسٹریشن کی جدید سہولیات کا آغاز

انسانوں نے مریخ کو کچرا کنڈی بناتے ہوئے 7 ہزار کلو فضلہ سیارے پر پھینک دیا

ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق اس میں اسکرین ٹائم مینجمنٹ ، ریسٹرکٹڈ موڈ ، ڈائریکٹ میسجز اور پرائیویسی اینڈ سیکیورٹی سیٹنگز جیسے فیچرز شامل ہیں جو والدین کو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کو اپنے بچوں کے اکا ؤنٹس سے منسلک کرکے مُختلف کنٹرولز حاصل کرنے کا موقع دیتے ہیں۔

یہ اقدام  ٹک ٹاک کے جاری عزم کا اہم حصہ ہیں اور اِن کا مقصد اس پلیٹ فارم پر نوجوان افراد کی حفاظت اور دیکھ بھال ہے۔

اس حوالےسے ٹاک ٹاک نے پاکستان کی بعض انتہائی مقبول شخصیات اور کری ایٹرز کے ساتھ بھی شراکت کی ہے جو خاندان کے تحفظ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی کوششوں کو وسعت دینے کے لیے ایسا دلچسپ کنٹنٹ تیار کریں گے ، جس میں 13 سے 19 سال کی عمر کے نوجوان صارفین پر خصوصی توجہ دی گئی ہو گی۔

متعلقہ تحاریر