ایلون مسک کا ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس رواں ہفتے بحال ہونے کا عندیہ

ٹوئٹر نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی  اپنی 8 ڈالر بلیو چیک سبسکرپشن سروس کو  جعلی اکاؤنٹس کی بھرمار کے باعث جمعے کو روک دیا تھا۔

ارب پتی مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو(تصدیقی نشان) ممکنہ طور پر رواں ہفتے کے آخر میں واپس آجائے گا۔

ٹوئٹر نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی  اپنی  8 ڈالر بلیو چیک سبسکرپشن سروس کو  جعلی اکاؤنٹس کی بھرمار کے باعث جمعے   کو روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کا ٹوئٹر ملازمین کو حاصل لامحدود سہولیات کو محدود کرنے کا اعلان

بغیر وضاحت نقالی کرنے والے ٹوئٹر ہینڈل مستقل بلاک ہونگے، ایلون مسک

 نیلے رنگ کا نشان پہلے سیاست دانوں، مشہور شخصیات، صحافیوں اور دیگر عوامی شخصیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے مخصوص تھا تاہم ٹوئٹر نے گزشتہ ہفتے کی ابتدا میں 8 ڈالر فیس کے عوض بلیو چیک سبسکرپشن سروس  متعارف کرائی تھی جس کے ذریعے کوئی بھی صارف 8 ڈالر فیس ادا کرکے تصدیقی نشان حاصل کرسکتا تھا۔ اس سروس کامقصد ٹوئٹر کی آمدنی میں اضافہ کرنا تھا ۔

کئی صارفین نے جمعہ کو اطلاع دی کہ نیلے رنگ کے تصدیقی نشان کے لیے سبسکرپشن کا نیا آپشن غائب ہو گیا ہے، جبکہ ایک ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ پیشکش کو ختم کر دیا گیا ہے۔ٹویٹر کے سپورٹ اکاؤنٹ  جس میں”آفیشل“ ٹیگ ہے – نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا” نقالی کا مقابلہ کرنے کے لیے، ہم نے کچھ اکاؤنٹس پر’آفیشل‘ لیبل شامل کیا ہے“۔

ایک صارف نے اتوار کو ایلون مسک سے استفسار کیا کہ ٹوئٹر بلیو کب واپس آرہا ہے۔ ایلون مسک نے جواب میں کہا کہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے۔

یہ لیبل اصل میں بدھ کو متعارف کرایا گیا تھا  لیکن اس کے چند گھنٹے بعد ہی مسک  نے اسےمعطل کردیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو اپنی پہلی کمپنی گیر ای میل میں ایل مسک نے متنبہ کیا کہ اگر ٹوئٹر گرتی ہوئی اشتہاری آمدنی کو پورا کرنے کے لیے سبسکرپشن کی آمدنی کو بڑھانے میں ناکام رہا تو وہ  آنے والی معاشی بدحالی سے زندہ نہیں رہ سکے گا ۔

متعلقہ تحاریر