رائے شماری کے بعد ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا
ٹوئٹر پول کے فورا بعد، ایلون مسک نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کا فیصلہ دے دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ٹرمپ کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کیا جاتا ہے۔

15 ملین سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد ٹوئٹر کے نئے سی ای او ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا ہے۔ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 6 جنوری 2021 کو یو ایس کیپیٹل میں اشتعال انگیز تقریر کرنے اور تشدد پر بھڑکانے والی پوسٹ ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر معطل کردیا گیا تھا۔
ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک اور سی ای او ہیں ، جنہوں نے حال ہی میں 44 بلین ڈالر میں مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم خریدا ہے۔
ہفتے کی شام ایک پول کے انعقاد کے بعد ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پول میں ٹوئٹر صارفین سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ "ہاں” یا "نہیں” پر کلک کریں تاکہ طے کیا جاسکے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کیا جائے یا نہیں۔ پول کے دوران "ہاں” کے حق میں 51.2 فیصد ووٹ آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
زیادہ کام تھوڑے دام: ایلون مسک کاٹوئٹر ملازمین کو 12گھنٹے کام کرنیکا انتباہ
ایلون مسک کا ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس رواں ہفتے بحال ہونے کا عندیہ
ٹوئٹر پول کے فورا بعد، ایلون مسک نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کا فیصلہ دے دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ٹرمپ کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کیا جاتا ہے۔ ایلون مسک نے لاطینی زبان کو جملہ "Vox Populi، Vox Dei” لکھا ، جس کا تقریباً مطلب یہ ہے کہ لوگوں کی آواز خدا کی آواز ہے۔
تھوڑی دیر بعد ٹرمپ کا اکاؤنٹ ان کی سابقہ ٹویٹس کے ساتھ مکمل تفصیلات کے ساتھ دوبارہ ظاہر ہوگیا۔ اکاؤنٹ پر 59 ہزار سے زائد پوسٹس موجود ہیں۔ تاہم ان کے فالورز کی تعداد ابتدائی سطح پر آگئی ہے۔
جمعہ کے روز ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کچھ دیگر لوگوں کے اکاؤنٹس کو بھی بحال کررہے ہیں جن میں مزاح نگار کیتھی گرفن اور مصنف و ماہر نفسیات اردن پیٹرسن سمیت کئی اہم شخصیات شامل ہیں۔