متحدہ عرب امارات چاند مشن بھیجنے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا

راشد روور کو  اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے لانچ سینٹر سے خلائی سفر پر روانہ کیا گیا۔

خلانوردی کی تاریخ میں پہلی کسی اسلامی ملک نے چاند پر پہنچنے کی کوشش کی ہے۔ برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات(یواے ای) نے اپناپہلا خلائی مشن کامیابی سے چاند پر روانہ کردیا جس کے 5ماہ بعد چاند کی سطح پر اترنے کی امید ظاہر کی جارہ ہے۔

یو اے ای نے  چاند پر  روانہ کی گئی چاند گاڑی  کوراشد  روور  کا نام دیاہے جسے متحدہ امارات کے اپنے انجینئرز نے تیار کیا ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات سمیت پوری عرب دنیا کا پہلا چاند مشن ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گوگل، ٹک ٹاک پاکستان میں دفتر کھولنے کیلیے تیار، فیس بک منیٹائیزیشن کا بھی آغاز

یوٹیوب پاکستان میں مارکیٹنگ کا سب سے موثر ذریعہ بن گئی

 امارات کا’راشد روور‘چاند کے اس حصے میں اترنے کے لیے بھیجا گیا ہے جو اس سے پہلے جہاں انسانوں کی رسائی میں نہیں آیا ہے۔ اس لیے ابھی تک دریافت نہیں کیے جا سکا ہے۔

خلائی مشن کی روانگی کا باضابطہ اعلان محمد بن راشد خلائی مرکز’ایم بی آر ایس سی‘نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا ہے۔ چند روز پہلے اس چاند مشن کی پرواز کو بعض ضروری معائنوں کے لیے روک دیا گیا تھا۔

راشد روور کو  اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے لانچ سینٹر سے خلائی سفر پر روانہ کیا گیا۔اس راکٹ میں روور کے ساتھ ساتھ ایک جاپانی کمپنی آئی اسپیس کا لینڈر بھی موجود ہے جو چاند کی سطح سے گرد کو اکٹھا کرکے امریکی خلائی ادارے ناسا کو فروخت کرے گا۔

اس طرح یہ پہلی بار ہوگا جب چاند کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔لانچ کے 35 منٹ بعد آئی اسپیس لینڈر راکٹ سے الگ ہوگیا جس کے اوپر یو اے ای کا روور بھی موجود تھا۔

لینڈر کے الگ ہونے کے بعد اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ کامیابی سے واپس زمین پر لینڈ کرگیا۔یو اے ای اس سے قبل مریخ پر مشن کو کامیابی سے بھیج چکا ہے مگر پہلی بار وہ چاند کی سطح پر روور کو اتارنا چاہتا ہے۔

اس روور کا وزن 10 کلوگرام ہے اور اگر یہ کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر جاتا ہے تو یہ پہلی بار ہوگا کہ کسی مسلم ملک کا مشن وہاں پہنچنے میں کامیاب ہوگا۔

اس روور میں 2 ہائی ریزولوشن کیمرے، مائیکرو اسکوپک کیمرے، تھرمل امیج کیمرے اور دیگر ڈیوائسز نصب ہیں اور اس کی مدد سے چاند کی سطح پر تحقیق کی جائے گی۔

یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ راشد روور یو اے ای کے خلائی پروگرام کا حصہ ہے جس کا آغاز مریخ پر پہنچنے سے ہوا۔

متعلقہ تحاریر