امریکی اور جاپانی خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سسٹم اپ گریڈ کردیا

امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) کے 2 خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے پاور جنریشن سسٹم کو اپ گریڈ کردیا، دونوں خلا بازوں نے تقریباً ساڑھے ساتھ گھٹنے خلا میں چہل قدمی کی

امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) کے خلاباز نکول مان (Nicole Mann) اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) کے خلاباز کویچی واکاٹا (Koichi Wakata) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے پاور جنریشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے میں سرگرم ہیں۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے پاورجنریشن سسٹم کو اپ گریڈ کر نے کے لیے ناسا (NASA) کے خلاباز نکول مان (Nicole Mann) اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) کے خلاباز کویچی واکاٹا (Koichi Wakata) ساتھ گھنٹے خلا میں گزارے۔

یہ بھی پڑھیے

ناساکی چاند کے اندھیرے حصے میں اترنے کی تیاریاں مکمل، 29 اگست کو روانگی ہوگی

ناسا کے مطابق خلاباز نکول مان (Nicole Mann) اور کویچی واکاٹا (Koichi Wakata) نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اسٹار بورڈ بجلی کی فراہمی کے لیے شمسی  توانائی کے پلیٹ فارمز  کے کٹ کی تنصیب مکمل کرلی ہے ۔

تنصیب نئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن رول آؤٹ سولر اریز (iROSAs) کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے پاور چینلز کو بڑھانے کے لیے اسپیس واک کی ایک سیریز کا حصہ ہے۔ اب تک چار iROSA نصب کیے جاچکے ہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) نے امید ظاہر کی ہے کہ  مستقبل میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں2 مزید iROSA نصب کیے جائیں گے ۔ خلاباز نکول مان اور کویچی واکاٹا گزشتہ سال اکتوبر میں مشن پر خلا میں پہنچیں تھے

یہ بھی پڑھیے

ناسا کا فلکی طبیعیات کے مطالعاتی مشن کیلئے7 لاکھ 50 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

ناسا کے مطابق یہ خلائی اسٹیشن کی اسمبلی، اپ گریڈ اور دیکھ بھال کے لیے خلا میں 258 ویں چہل قدمی تھی جبکہ 2023 کی پہلی چہل قدمی  کا اعزاز خلاباز نکول مان اور کویچی واکاٹا  کو ملا ہے  جبکہ  دونوں خلا بازوں کی یہ پہلی چہل قدمی تھی ۔

متعلقہ تحاریر