مثلِ جنت وادی سوات

دریائے سوات شہر کے راستوں کے ساتھ بہتا ہے جس کی مدھر آواز ہمہ وقت کانوں میں رس گھولتی رہتی ہے

پاکستان قدرتی طور پر خوبصورت مناظر سے مالا مال ہے۔ یہ سیاحوں کے لیے اعلیٰ مقامات والے ممالک میں شمار نہ ہونے کے باوجود بھی سیاحتی مقامات سے لیس ہے۔

جو سیاح ایڈونچر کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستان ان کے لیے بہترین منزل ہے۔

سوات
Courtesy: wikimedia

وادی سوات اسی طرح کا ایک خاص سیاحتی مقام ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ (کے پی کے) کا سفر تھکاوٹ اور خوفناک محسوس ہوسکتا ہے۔ ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے یہ زیادہ سے زیادہ دلچسپ ہوسکتا ہے کیونکہ یہاں کے خوبصورت نظارے قابل دید ہیں۔

تقریباً 81 کلو میٹر طویل سوات موٹروے نے اسلام آباد سے فاصلہ کم کر کے صرف پانچ گھنٹے کردیا ہے۔ یہ سوات کو پشاور اور اسلام آباد سے جوڑتا ہے اور راستے کو سیاحوں کے لیے زیادہ آسان بناتا ہے۔

سوات موٹروے
Courtesy: wikimedia

سوات جانے والا سارا راستہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ زمین پر جنت کا سفر ہو اور بلا شبہ یہ اس سے کم نہیں ہے۔

اونچے پہاڑوں، خوبصورت وادیوں اور مناظر کے ساتھ سوات "پاکستانی سوئٹزرلینڈ” کے نام سے بھی مشہور ہے۔

سوات کا دارالحکومت سیدو شریف ہے لیکن وادی سوات کا مرکزی قصبہ مینگورہ ہے۔ یہ مالاکنڈ خطے میں سماجی، ثقافتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بھی ہے۔

سوات
Courtesy: wikimedia

دریائے سوات حیرت انگیز طور پر شہر کے راستوں کے ساتھ ساتھ بہتا ہے۔ یہاں سیاحوں کی سہولت کے لیے ندی کے کنارے متعدد ریسورنٹس بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیاحوں کو متوجہ کرنے والا شفاف پانی

خوبصورت پاکستان کے چرچے

سوات
Courtesy: wikimedia

وادی سوات کی ندیوں سے پانی کے بہنے کے مدھر آوازیں ہمہ وقت سنی جاسکتی ہیں۔

مینگورہ سے تقریباً 45 کلومیٹر کے فاصلے پر ہندوکش کی حدود میں واقع ایک خوبصورت پہاڑی مالم جبہ ہے۔

سوات
Courtesy: wikimedia

مالم جبہ میں اسکیئنگ، اسکیٹنگ اور ٹریکنگ بھی کی جاتی ہے جن سے سیاح لطف اٹھاسکتے ہیں۔

سوات
Courtesy: wikimedia

یہ اسکیئنگ کا ایک بہترین مرکز ہے۔ یہاں کئی ریسارٹس ہیں جو ایک بڑے پیمانے پر اسکیئنگ کی سرگرمیاں کرواتے ہیں۔

اس کے بعد وادی سوات میں دیکھنے کے لیے انتہائی خوبصورت مقامات آتے ہیں۔

سوات
Courtesy: wikimedia

کالام کا خوبصورت منظر اس کی نہروں، دریاؤں اور بہتے آبشاروں کے ساتھ سیاحوں کے لیے جنت ہے۔

یہ علاقہ سردیوں میں پوری طرح برف سے ڈھکا ہوا ہوتا ہے جس میں سیاحوں کو جنت نظر آتی ہے۔

سوات
Courtesy: wikimedia

موسم سرما کے دوران وادی میں شدید برفباری ہوتی ہے جو سیاحوں کو لطف اٹھانے کے لیے اپنی طرف راغب کرتی ہے۔

پاکستان کو خوبصورت مناظر کا گڑھ ہونے کے ناطے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی توجہ کی ضرورت ہے۔ حکومتی توجہ کے باعث اس ملک کا دنیا میں ایک اہم مقام بن سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر