پنجاب میں اسموگ کا سبب بننے والوں کیخلاف آپریشن جاری،فیکٹری سیل

مریدکے کی فیکٹری  میں ٹائر جلانے کی جگہ مسمار،موٹروے پولیس کے دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیوں کوبھاری  جرمانے،20مقدمات درج

پنجاب میں اسموگ کا سبب بننے والے صنعتوں اور گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

مریدکے میں فیکٹری میں ٹائر جلانے والی  جگہ کو مسمار کردیا گیا،موٹروے پولیس کے دھواں چھوڑنے والی  متعددگاڑیوں کو بھاری جرمانے،20مقدمات درج کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے بعد راولپنڈی میں بھی آگ 4 دُکانوں اور 15ڈھابوں کو کھا گئی

کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کی جانوروں کو بھوکے مارنے کی تیاری

اسسٹنٹ کمشنر مریدکے ابراہیم ارباب کی سربراہی میں پولیس نے کالاشاہ کاکو کی نواحی آبادی موضع نون  میں ٹائر جلانے والی فیکٹری سیل کرکے مقدمہ درج کروا دیا ۔کارروائی کے دوران  ٹائر جلانے والی  جگہوں کو بھاری مشینری کے ذریعےمسمار کر دیا گیا۔

دوسری جانب موٹروے پولیس بھی پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کیلیے سرگرم ہوگئی۔ آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کی ہدایت پر موٹر وے پولیس پٹرولنگ اسٹاف نے جی ٹی روڈ پر غیر ذمے درانہ ڈرائیونگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف خصوصی آپریشن  کرتے ہوئے 20مقدمات درج کروادیے۔ کارروائی کے دوران  متعدد ڈرائیورز کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے۔

متعلقہ تحاریر