فلم کملی ریلیز سے قبل ہی کامیاب قرار،صبا قمر زبردست پذیرائی پر آبدیدہ

اداکارہ صبا قمر زبردست پذیرائی پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ہدایت  کار سرمد کھوسٹ سے گلے لگ کر روپڑیں، سرعام گلے ملنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ اور فلمساز پر تنقید شروع کردی۔

 لالی ووڈ کی خوبرواداکارہ صبا قمر کی نئی فلم کملی کا کراچی میں کامیاب پریمیئر، فلم بینوں نے باقاعدہ ریلیز سے قبل ہی فلم کو کامیاب قرار دیدیا۔

اداکارہ صبا قمر زبردست پذیرائی پرجذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ہدایت  کار سرمد کھوسٹ سے گلے لگ کر روپڑیں۔ سرعام گلے ملنے پر سوشل میڈیا صارفین نے صباقمر اور سرمد کھوسٹ پر تنقید شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ صبا قمر کی فلم کملی 3 جون کو ریلیز  کیلیے تیار

صباقمر کی فلم کملی کا پوسٹر جاری، ٹیزرجلد ریلیز ہوگا

صبا قمر کی فلم کملی کا پریمیئر اتوار کی رات  کراچی میں منعقد ہوا جس میں فلم ساز اور کرداروں سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔پریمیئر کے دوران بہترین اداکاری کرنے پر شوبز شخصیات کی جانب سے صبا قمر کے لئے کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں اور خوب سراہا گیا جس کے بعد اداکارہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

جس پر فلم ساز سرمد کھوسٹ نے ان کے آنسو پونچھ کر انہیں گلے لگالیا ۔ایک وڈیو میں اداکارہ مہوش حیات   کو صبا قمر کو گلے لگاکر مبارک باد دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ایک وڈیو میں مہوش حیات  اپنی نشست پر کھڑے ہوکر  صبا قمر کیلیے تالیاں بجاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ تقریب کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے فلم کی اسکریننگ کے حوالے سے انسٹاگرام پر تہنیتی پیغام جاری کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ میرا دل اس وقت محبتوں سے  بہت بھرا ہوا ہے، کل رات آپ لوگوں نے کملی کے لیے جس محبت کا اظہار کیا وہ  میرے لیے اعزاز  ہے، میں شدید مغلوب ہوں اور آپ سب کا شکریہ ادا نہیں کر سکتی،ایمانداری سے کہوں تو  آپ میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرنے کے لیے  میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے  ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے  سرعام گلے ملنے پر فلمساز سرمد کھوسٹ اور اداکارہ صباقمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ یوں سرعام تو میاں بیوی کا گلے لگنا بھی مناسب نہیں ہے اور یہ دونوں نامحرم ہوکر بھی سرعام گلے مل رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر