عتیقہ اوڈھو کا نوجوان فنکاروں کو ایک دوسرے کی قدر کرنیکا مشورہ

خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے ہماری  ناپائیدار صنعت میں زندگی بھر کے دوست ہیں، نئے بچے اپنے ساتھیوں کیلیے ویسا جذبہ نہیں رکھتے جیسا کہ ہماری نسل کا تھا اور اب بھی ہے

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے  نوجوان فنکاروں کو ایک دوسرے کی قدر کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ عتیقہ  نے نوجوانوں کو دوستی کی اہمیت بتانے کیلیے انسٹاگرام پر سینئر اداکار نعمان اعجاز  کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئرکردی۔ یاد رہے کہ اداکارہ عتیقہ اوڈھو  نے  اداکار نعمان اعجاز  کے ساتھ پی ٹی وی کوئٹہ مرکزکے یادگار ڈرامہ سیریل   دشت میں ڈیبیو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

فلم کملی ریلیز سے قبل ہی کامیاب قرار،صبا قمر زبردست پذیرائی پر آبدیدہ

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائد اعظم زندہ بادعیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

اداکارہ عتیقہ اوڈھونے لکھا کہ ہم فنکاروں کی برسوں کی دوستی اور اعتماد ہمیشہ تخلیقی کام میں بدل جاتا ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے ہماری  ناپائیدار صنعت میں زندگی بھر کے دوست ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ آنے والے نئے بچے اپنے ساتھیوں کیلیے ویسا جذبہ نہیں رکھتے جیسا کہ ہماری نسل کا تھا اور اب بھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)

انہوں نے مزید لکھا کہ  مجھے امید ہے کہ   نئے اداکار ان لوگوں کے ساتھ مضبوط روابط استوار کرتے ہیں جن کے ساتھ وہ سیٹ پر بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے۔ ہم اسکرین پر اور اسکرین کےباہر خوبصورت یادیں بناتے ہیں لہذا ایک دوسرے کی قدر کریں کیونکہ زندگی بہت مختصر ہے۔

متعلقہ تحاریر